موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

06 مارچ 2019
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر کو اضافے سے جوڑا جارہا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر کو اضافے سے جوڑا جارہا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے اپنے مختلف 2 ویلرز ماڈلز کی قیمتوں میں 3 مرتبہ اضافہ کردیا اور 6 سو سے 2 ہزار روپے تک کے اس اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی قیمتوں میں سی ڈی 70 کی قیمت 69 ہزار 9 سو روپے سے بڑھ کر 70 ہزار 500 روپے، سی ڈی ڈریم کی قیمت 73 ہزار 9سو سے بڑھ کر 74 ہزار 5سو، پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 95 ہزار 9سو سے بڑھ کر 96 ہزار 5 سو، سی جی 125 کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 9 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 16 ہزار 5سو جبکہ سی بی 150 ایف کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 9سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 91 ہزار 9 سو کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ہونڈا کی نئی 125 سی سی موٹرسائیکل پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

اسی طرح یاماہا موٹر پاکستان کی جانب سے بھی یکم مارچ سے اپنی موٹرسائیکلز کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے اور اب وائی بی 125 زی کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 5سو کے بجائے ایک لاکھ 27 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جبکہ وائی بی آر 125 جی جو پہلے ایک لاکھ 44 ہزار 5سو کی تھی اب اس کی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 5سو روپے تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ وائی بی آر 125 کی قیمت بھی ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 44 ہزار 5سو ہوگئی ہے۔

اٹلس ہونڈا کی جانب سے 90 فیصد سے زائد لوکلائزیشن کے دعوے کے باجود 2018 میں کم از کم 6 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ یاماہا موٹر کی جانب سے رواں سال میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ

اسمبلرز درآمدی پارٹس اور دیگر سامان کی بڑھتی قیمتوں سے صارفین پر اثرانداز ہورہے ہیں جبکہ وہ خود اسے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے جوڑتے ہیں۔

تاہم جنوری 2018 سے جنوری 2019 تک ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی نے اپنی قدر میں 26 فیصد تک کم کردی۔

جس کی وجہ سے جولائی 2018 سے جنوری 2019 تک موٹرسائیکلوں کے لیے مکمل اور نیم مکمل کٹس کے کل درآمدی بل 4.13 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں