کراچی: اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے اپنی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں 500 سے 1 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

1 جنوری سے ہونے والے 1 ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ ہونڈا کی سی جی 125 موٹر سائیکل 1 لاکھ 7 ہزار 5 سو روپے اور سی جی 125 ڈیلکس موٹرسائیکل 1 لاکھ 26 ہزار 5 روپے کی مارکیٹ میں دستیاب ہے جبکہ 100 سی سی ہونڈا پرائیڈور موٹر سائیکل میں 500 روپے اضافے کے بعد یہ 87 ہزار روپے کی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: ہنڈا کی نئی موٹر سائیکلوں کی کراچی کی بلیک مارکیٹ میں فروخت

ہونڈا کے ڈیلر کا کہنا ہے کہ ہونڈا کے دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے اس اضافے کی وجوہات بھی نہیں بتائی گئی ہیں۔

ان کے مطابق موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا موٹر سائیکل کی ریکارڈ فروخت

خیال رہے کہ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے جولئی سے نومبر 2017 کے دوران 4 لاکھ 54 ہزار 195 موٹر سائیکلیں فروخت کیں جو گزشتہ سال ان ہی مہینوں کے دوران 3 لاکھ 74 ہزار 558 تھی۔

2016-17 میں کمپنی نے 9 لاکھ 60 ہزار 105 یونٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بنایا جو گزشتہ سال 2015-16 کے درمیان 8 لاکھ 11 ہزار 34 تھا۔


یہ خبر 3 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں