پی ایس ایل فائنل کے دوران پاکستانی بیٹسمین امام الحق کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹس کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر پاکستانی عوام نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

واضح رہے کہ امام الحق پشاور زلمی جبکہ شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے میدان میں اترے تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز کرنے والے شین واٹسن 6 گیندوں پر 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو کر جانے لگے تو پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے انہیں تضحیک آمیز انداز میں پویلین کی طرف جانے کو کہا جس پر شین واٹسن نے مڑ کر انہیں حیرت سے دیکھا اور بغیر کچھ کہے آگے بڑھ گئے۔

جس پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی فوراً آگے بڑھے اور امام الحق کو دوسری طرف لے گئے جبکہ کیرن پولارڈ آگے بڑھے اور شین واٹسن کو تسلی دی۔

اس واقعے پر شین واٹس تو خاموش رہے لیکن پاکستانی عوام اپنے مہمان کی یہ تضحیک دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے اور گراؤنڈ میں امام الحق کے فیلڈ کے قریب آتے ہی ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر فوری ردِ عمل سامنے آیا کئی فیس بک پیجز اور ٹوئٹر صارفین نے امام الحق کی اس حرکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مذکورہ واقعے کے فوراً بعد امام الحق کے خلاف کئی ٹوئٹر ٹرینڈز بھی بن گئے جس میں ان کی انضمام الحق سے رشتہ داری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

کئی صارفین نے لکھا کہ امام الحق کو شین واٹسن جیسے بڑے کھلاڑی کا صرف پی ایس ایل کا کیریئر امام الحق کے پورے کرکٹ کریئر سے بہتر ہے۔

امام الحق نے معافی مانگ لی

امام الحق نے پی ایس ایل فائنل میں شین واٹسن کے ساتھ تکرار اور اپنے رویے پر معافی مانگ لی۔

مزید پڑھیں: 'فواد عالم کو نظر انداز کرکے امام الحق کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟'

انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ میچ جیتنے کی لگن اور جوش میں وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ان کا شین واٹسن کے ساتھ رویہ بالکل ٹھیک نہیں تھا، وہ اپنے رویے پر شین واٹسن سے معافی مانگ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل اچھا ہوا، وہ ٹیم کوئٹہ اور شین واٹسن کو جیت پر مبارکباد دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ 23سالہ امام الحق کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے ہوئے بمشکل ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرا ہے اور وہ 10ٹیسٹ اور 21 ون ڈے سمیت مجموعی طور پر 31 انٹرنیشنل میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب عظیم آسٹریلین آل راؤنڈر 15سال انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس وقت دنیا بھر کی لیگز میں ٹیموں کی پہلی ترجیح تصور کیے جاتے ہیں۔

وہ 59ٹیسٹ، 190 ون ڈے اور 58 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی آسٹریلین ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں اور بلاشرکت غیرے جدید دور کے آسٹریلیا کے بہترین آل راؤنڈر مانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے اوپنر امام الحق 'پشاور زلمی' کا حصہ بن گئے

جس پر کئی ٹوئٹر صارفین نے شین واٹسن کو مخاطب کر کے پاکستانی قوم کی جانب سے امام الحق کے رویے پر ان سے معذرت بھی کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

حکیم خان Mar 18, 2019 06:15pm
ام ماالحق کو کھڑی سزا کے ساتھ ساتھ بھری راقم کی سزا ہونی چائیے
Citizen Mar 19, 2019 06:46am
Imam may be banned for atleaat three matches on his behaviour. Bad man how you dare to talk to Shane in this way.