10واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا گیا

13 مئ 2020
کمیشن میں 10 اراکین فعال ہوں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
کمیشن میں 10 اراکین فعال ہوں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: وفاق اور اس کی اکائیوں کے آئینی اور مالیاتی اختیارات پر حالیہ سیاسی بحث کے دوران حکومت نے وفاق کے قابل تقسیم وسائل کا اشتراک کرنے کے ایک نئے ایوارڈ کا اعلان کرنے کے لیے 10واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے وفاق اور صوبوں کی منظوری اور صدر مملک عارف علوی کی جانب سے اس کے ٹرم و ریفرنسز کی منظوری کے بعد 11 رکنی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تاہم کمیشن میں 10 اراکین فعال ہوں گے اور اس میں صدر مملکت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ کو وفاقی وزیر کی عدم موجودگی میں این ایف سی کے اجلاس کی سربراہی کرنے کا اختیار دیا ہے۔

بصورت دیگر آئین کے تحت وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے لیے کمیشن کا رکن بننے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

مذکورہ کمیشن میں چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور صوبوں کی نمائندگی کرنے والے 4 دیگر اراکین اور وفاقی سیکریٹری خزانہ بطور ماہر موجود ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں