اداکارہ مریم نفیس بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

اپ ڈیٹ 28 نومبر 2020
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا—فائل فوٹو: ٹوٗٹر
اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا—فائل فوٹو: ٹوٗٹر

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران جہاں عام افراد تیزی سے اس کا شکار بن رہےہیں، وہیں سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات میں بھی کورونا کی تشخیص ہو رہی ہے۔

اداکار و ماڈل مریم نفیس میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں قرنطینہ میں لی گئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صحیفہ جبار بھی 'عالمی وبا' سے متاثر

مریم نفیس نے بتایا کہ انہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کروایا جو بدقسمتی سے مثبت آیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے مداحوں کو کورونا سے بچنے کی ہدایات کرتے ہوئے انہیں فیس ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور دیگر احٹیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی۔

ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

مریم نفیس سے قبل بھی دوسری لہر کے دوران متعدد شوبز شخصیات کورونا کا شکار بن چکی ہیں، جن میں اداکار عثمان مختار، امیر گیلانی، ماڈل و اداکارہ علیزے گبول بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا کا شکار

مذکورہ تینوں شوبز شخصیات اب کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکی ہیں۔

اسی طرح گلوکار جواد احمد، اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار اور ماڈل و اداکارہ فروا کاظمی میں بھی دوسری لہر کے دوران کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

اسکالر و ٹی میزبان عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ میں بھی حال ہی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت بگڑ جانے پر عامر لیاقت کو ہسپتال بھی منتقل کردیا گیا تھا، تاہم اب ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے جب کہ ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا سے صحت یاب ہوچکی ہیں۔

کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی متعدد شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوئی تھیں، جن میں سے تمام شخصیات ڈیڑھ سے دو ماہ کے دوران صحت یاب ہوگئی تھیں۔

پاکستان کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی درجنوں شوبز شخصیات کورونا کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر صحت یاب ہوگئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں