ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کا شکار

10 اکتوبر 2020
علیزے گبول نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے
— فوٹو: انسٹاگرام
علیزے گبول نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان میں گزشتہ چند روز سے کورونا وائرس کے کیسز میں کچھ اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اب ماڈل علیزے گبول نے بھی وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ماڈل علیزے گبول نے اپنے فالوورز کو وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔

مزید پڑھیں: نامور اداکار مرزا شاہی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

علیزے گبول نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔

خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں۔

29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میں اور میرے اہل خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوئے، شہزاد رائے

علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا ھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں جولائی میں گلوکار، موسیقار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہوئے۔

پاکستان میں فروری کے اختتام سے اب تک3 لاکھ 17 ہزار988 افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے، جس میں سے 9 اکتوبر کی رات تک 3 لاکھ 2 ہزار 708 افراد صحت یاب ہوچکے جبکہ 6ہزار 554 انتقال کرچکے۔

تبصرے (0) بند ہیں