5 پولیس اہلکاروں کے قتل پر ٹی ٹی پی کے 12 افراد کو سزا

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2020
ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی

حیدرآباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 12 کارکنان کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ اے میمن نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حملے میں 5 پولیس اہلکاروں کے قتل سے متعلق کیس میں سزا سنائی۔

مزید پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کے شبہے میں شہری کے قتل میں ملوث 6 پولیس اہلکار گرفتار

جج نے کالعدم ٹی ٹی پی کے 12 افراد کو 25 سال قید کی سزا سنائی اور ہر فرد کو 2 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا جبکہ ڈیفالٹ ہونے کی صورت میں مزید 2 سال قید ہوگی۔

ان پولیس اہلکاروں کو گلستان جوہر میں قتل کردیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ان پولیس اہلکاروں کو گلستان جوہر میں قتل کردیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

ان افراد کے خلاف 4 اپریل 2004 کو تھانہ گلستان جوہر میں جرم نمبر 2004/44 کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پولیس اہلکاروں کی ’غلط فہمی‘ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرائل حیدرآباد سینٹر جیل کے اندر کیا گیا، مزید یہ کہ یہ سزایافتہ افراد 2004 میں کراچی کور کمانڈر حملہ کیس میں بھی ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

عدالت کی جانب سے جن ملزمان کو سزا سنائی گئی ان میں عطا الرحمٰن عرف طاہر عمر، شہزاد باجوہ عرف عمر، محمد شعیب صدیقی عرف عثمان، دانش امام عرف شامی، عزیز احمد عبداللہ عرف کاشف، خرم شہزاد، خرم سیف اللہ، یعقوب سعید، نجیب اللہ عرف عاطف، شہزاد مختار عرف طلحہٰ، قاسم عرف حمزہ، راؤ ڈاکل عرف حارث اور سید عدنان شاہ شامل ہیں۔


یہ خبر 05 دسمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (0) بند ہیں