پاکستان میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 7.59 فیصد، کراچی کا تیسرا نمبر

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کیسز میں تیزی آرہی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کیسز میں تیزی آرہی ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں اس وائرس کی مثبت شرح 7.59 فیصد دیکھنے میں آئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب کورونا وائرس کے یومیہ اعداد و شمار جاری کیے گئے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایبٹ آباد میں مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح ریکارڈ ہوئی جو 17.57 فیصد تھی۔

اس کے بعد راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 15.26 فیصد اور کراچی میں 14.31 فیصد رہی، جس کے بعد حیدرآباد میں یہ شرح 12.13 فیصد رپورٹ ہوئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ملک میں 3 ہزار 119 نئے کیسز، 43 اموات کا اضافہ

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 2 ہزار 441 مریض تشویشناک حالد میں ہیں جبکہ ایسے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اگر ملک میں صوبوں اور علاقوں میں مثبت شرح کی بات کی جائے تو اس میں آزاد کشمیر 11.24 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جس کے بعد سندھ میں 10.74 فیصد، بلوچستان میں 10.46 فیصد، خیبرپختونخوا میں 9.68 فیصد، اسلام آباد میں 5.27 فیصد، پنجاب میں 4.15 فیصد اور گلگت بلتستان میں 3.92 فیصد ہے۔

صوبوں اور علاقوں کے حساب سے کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح اس طرح رہی۔

سندھ

کراچی: 14.31 فیصد

حیدرآباد: 12.13 فیصد

پنجاب

راولپنڈی: 15.26 فیصد

لاہور: 6.50 فیصد

فیصل آباد: 2.07 فیصد

ملتان: 2.06 فیصد

خیبرپختونخوا

ایبٹ آباد: 17.57 فیصد

پشاور: 10.63 فیصد

سوات: 4.31 فیصد

بلوچستان

کوئٹہ: 6.42 فیصد

اسلام آباد

اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری 5.27 فیصد

آزاد جموں کشمیر

مظفرآباد: 10.61 فیصد

میرپور: 5.77 فیصد

گلگت بلتستان

گلگت: 5.10 فیصد

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 309 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، جس میں صوبہ پنجاب کے شہروں میں لاہور میں 84، ملتان 45، راولپنڈی 20 اور فیصل آباد میں 3 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اسی طرح این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں کراچی میں 73 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ حیدرآباد میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین ٹرائلز کیلئے نمونوں کا حجم تقریباً دگنا کردیا گیا

صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور میں 45 اور ایبٹ آباد میں کوئی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں، مزید یہ کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے 39 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں میرپور اور مظفرآباد جبکہ گلگت بلتستان میں بھی کوئی مریض وینٹی لیٹر موجود نہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 13 ہزار 191 ہے جس میں سے 3 لاکھ 52ہزار 529 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 8 ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کے اعداد و شمار سے متعلق سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا 41 ہزار 115 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 119 میں وائرس کی تشخیص ہوئی، اس کے علاوہ مزید 43 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 224 افراد ایسے سے تھے جو شفایاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر فعال کیسز 52 ہزار 359 ہوگئے۔

تبصرے (0) بند ہیں