کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فیصل مسجد کا اندورنی ہال سیل

اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2020
ملک کو اس وقت وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے جو ماہرین کے مطابق  پہلی لہر سے کہیں زیادہ 
 مہلک ہے —فوٹو: شکیل قرار
ملک کو اس وقت وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے جو ماہرین کے مطابق پہلی لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے —فوٹو: شکیل قرار

اسلام آباد میں فیصل مسجد کے اندرونی ہال کو کورونا وائرس سے متعلق اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماعات صحن میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی دوسری لہر صحت کے سنگین چیلنجز کا باعث

داخلی ہال کو انتظامات کے لیے بند کردیا گیا ہے تاکہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

حال ہی میں سرکاری عہدیداروں نے مذہبی اسکالرز سے اپیل کی تھی کہ وہ مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکے۔

ملک کو اس وقت وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے جو ماہرین کے مطابق پہلی لہر سے کہیں زیادہ 'مہلک' ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو صدر عارف علوی نے مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعی نماز کے لیے پہلے ہی متفقہ ایس او پیز کو بحال کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: بروقت آکسیجن نہ ملنے پر کورونا وائرس کے 5 مریض جاں بحق

یہ مشترکہ اعلامیہ ملک کے چار مرکزی دھاروں پر مبنی مکاتب فکر کے 86 سے زیادہ علما کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا تھا جن کا تعلق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے تھا۔

اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملک کی سیاسی جماعتوں سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

پاکستان میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس کی شرح 7.9 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پھیلاؤ کے ساتھ پالیسی اور عملدرآمد سطح پر صحت سے متعلق سخت انتظامی مشکلات کا سامنا ہے جنہیں اگر حل نہ کیا گیا تو اس سے عالمی وبا کی پہلی لہر کے دوران حاصل ہونے ولے فوائد ضائع اور خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 308 نئے کیسز، مزید 2 ہزار 483 صحتیاب

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک اور ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاؤنٹیبلیٹی کی کووِڈ 19 ردِ عمل کی جاری کردہ پہلی ماہانہ رسپانس مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر کو 3 لاکھ 13 ہزار 431 کیسز رپورٹ ہوئے جو 31 اکتوبر کو 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہوگئے جبکہ اموات 6 ہزار 499 سے بڑھ کر 6 ہزار 823 تک جا پہنچیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ رپورٹ اسٹیک ہولڈرز کے کیے گئے سروے کے ڈیٹا اور 20 اضلاع سے اکٹھے کیے گئے اور اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں