نیلم منیر محض 11 دن میں کورونا سے صحت یاب

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2020
اداکارہ کا دوسرا ٹیسٹ 20 دسمبر کو منفی آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کا دوسرا ٹیسٹ 20 دسمبر کو منفی آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

'دل موم کا دیا، دیار دل، سراب، جل پری، بھنور، بوجھ، جدائی اور بکھرے موتی' جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ نیلم منیر محض 11 دن میں ہی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

نیلم منیر میں رواں ماہ 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے خود میں کورونا کی تشخیص کی تصدیق سے دو دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ان کے بیمار ہونے کی خبریں تھیں تاہم انہوں نے خود 9 دسمبر کو تصدیق کی تھی کہ انہیں کورونا ہوگیا۔

کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور بتایا تھا کہ ان میں کورونا کی شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر میں بھی کورونا کی تشخیص

اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگرچہ انہوں نے خود کو محفوظ کرنے کے لیے تمام لازمی اقدامات کر رکھے تھے تاہم اس کے باوجود وہ کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر شکر ادا کیا تھا کہ ان کے اہل خانہ کے دیگر کسی فرد میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

کورونا کی تصدیق کرنے کے 11 دن بعد ہی اب نیلم منیر نے بتایا کہ ان کا کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا اور وہ اب صحت مند ہیں۔

اداکارہ میں 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ میں 9 دسمبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو میں اپنا کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کا بتایا اور وہ ویڈیو میں بلکل صحت مند اور خوش دکھائی دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان میں قرنطینہ کے دوران کورونا کی کون سی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور انہوں نے ان سے کیسے خود کو بچایا اور قرنطینہ میں انہوں نے کیا کھایا، کیا پیا، اس متعلق وہ جلد ہی ویڈیو جاری کریں گی۔

اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو کورونا سے احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

نیلم منیر سے قبل بھی متعدد شوبز شخصیات میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ ان کے بعد اداکارہ ماہرہ خان، صنم جنگ اور اسکالر طارق جمیل میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

نیلم منیر سے قبل کورونا میں مبتلا ہونے والی زیادہ تر شخصیات 2 سے 3 ہفتوں کے درمیان صحت یاب ہوگئی تھیں جب کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی جو شخصیات مرض میں مبتلا ہوئی تھیں، وہ بھی 3 ہفتوں کے اندر صحت یاب ہوگئی تھیں۔

پاکستان کے علاوہ بھارت، امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک کی شوبز شخصیات بھی بڑے پیمانے پر کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں جن میں سے زیادہ تر 2 سے 3 ہفتوں کے دوران صحت یاب ہوگئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں