• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

مایا علی طبیعت کی ناسازی پر دعائیں کرنے پر مداحوں کی مشکور

شائع May 31, 2021
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی طبیت پہلے سے بہتر ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی طبیت پہلے سے بہتر ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی خراب صحت اور ہسپتال میں داخل کیے جانے کی خبروں کے بعد دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دو دن قبل سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ ناساز طبیعت کی وجہ سے اداکارہ کو ہسپتال داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ہسپتال میں کھچوائی گئی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں مریضوں کو پہنائے جانے والے لباس میں دیکھا جا سکتا تھا۔

تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ میں کینولا بھی لگا ہوا دیکھا جاسکتا تھا جب کہ ان کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار بھی دکھائی دیے تھے۔

مریضوں کے لباس کے ساتھ اداکارہ کو بستر پر فیس ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

بیماری اور ہسپتال داخل ہونے کی خبروں کے بعد اداکارہ نے 30 مئی کو انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعر بھی لکھا کہ ’مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مدت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ اپنے ان مداحوں کے لیے بھی مشکور ہیں جو ان کے لیے وہاں موجود تھے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کا ڈراما ’پہلی سی محبت‘ دیکھنا نہ بھولیں۔

اگرچہ اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تاحال وہ ہسپتال میں ہیں یا گھر آ چکی ہیں اور نہ ہی انہوں نے یہ بتایا کہ انہیں کس تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا؟

ان کی خراب صحت سے متعلق پھیلنے والی سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ اداکارہ کے ساتھ کیا مسئلہ ہوا اور انہیں کس ہسپتال میں داخل کرایا گیا؟

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024