• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

صبا قمر اور عمران عباس پہلی مرتبہ ’تمہارے حسن کے نام‘ کے لیے اکٹھے

شائع May 31, 2021
ڈرامے کو رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: فیس بک
ڈرامے کو رواں برس کے اختتام تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے—فائل فوٹو: فیس بک

مقبول اداکارہ صبا قمر اور عمران عباس یوں تو اس وقت اپنے آنے والے مختلف منصوبوں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن دونوں کے مداحوں کے لیے خبر ہے کہ پہلی مرتبہ دونوں ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ صبا قمر اور عمران عباس پہلی مرتبہ رومانوی کامیڈی ڈراما سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ میں جلوے بکھیرتے دکھائی دیں گے۔

عمران عباس نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پہلی مرتبہ اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور مکمل کاسٹ کو راز میں رکھتے ہوئے بتایا کہ شائقین پہلی مرتبہ دونوں اداکاروں کو مختلف ڈرامے اور کہانی میں کام کرتے دکھائی دیں گے۔

عمران عباس نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی کچھ منفرد ہے اور انہیں یقین ہے کہ شائقین بھی ان ڈرامے کو کہانی اور کاسٹ کی وجہ سے پسند کریں گے، کیوں کہ مذکورہ ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم کے زیادہ تر ارکان پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔

چند دن قبل دونوں نے نئے ڈرامے کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوریز بھی شیئر کی تھیں—اسکرین شاٹ
چند دن قبل دونوں نے نئے ڈرامے کے حوالے سے انسٹاگرام اسٹوریز بھی شیئر کی تھیں—اسکرین شاٹ

عمران عباس کے مطابق ’تمہارے حسن کے نام‘ کی ہدایات ثاقب خان دیں گے، جو اس سے پہلے ’گھبرانا نہیں ہے‘ جیسی فلم پر بھی کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران عباس اپنی طلاق اور دوسری شادی کی خبروں پر پریشان

اداکار نے بتایا کہ ڈرامے میں کاسٹ کیے جانے سے قبل انہوں نے ہدایت کار ثاقب خان سے متعدد ملاقاتیں کیں اور منصوبے سے متعلق معلومات حاصل کیں اور اب وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

عمران عباس نے ڈرامے میں اپنے کردار اور صبا قمر کے کردار سے متعلق نہیں بتایا اور نہ ہی ڈرامے کی مزید کاسٹ اور کہانی سے پردہ اٹھایا لیکن بتایا کہ شائقین کو ایک منفرد کہانی نئی کاسٹ کے ساتھ دیکھنے کو ملے گی۔

چند دن قبل صبا قمر اور عمران عباس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی ’تمہارے حسن کے نام‘ ڈرامے سے متعلق پوسٹس کی تھیں۔

عمیرہ احمد کے ناول سے ماخوذ ’تمہارے حسن کے نام‘ کی ڈرامائی کہانی سارہ قیوم نے لکھی ہے اور ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ڈرامے کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

تاہم امکان ہے کہ ’تمہارے حسن کے نام‘ کو رواں برس کے اختتام تک نشر کیا جا سکے گا، لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024