امریکا میں 12 منزلہ عمارت منہدم، 156 لاپتا افراد کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری

اپ ڈیٹ 05 جولائ 2021
دوسری جانب ٹاور کی تعمیرات سے متعلق سوالات اٹھائے جارے ہیں—فوٹو:اے پی
دوسری جانب ٹاور کی تعمیرات سے متعلق سوالات اٹھائے جارے ہیں—فوٹو:اے پی

امریکی ریاست فلوریڈا میں 24 جون کو 12 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 156 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے تھے جن کی تلاش کا کام تیسرے روز بھی جاری ہے جبکہ واقعے میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ساحلی علاقے میامی کے قریب واقع متاثرہ عمارت 40 سال پرانی تھی جہاں ہنگامی عملہ جدید آلات کے ساتھ وسیع ملبے سے لاپتا ہونے والے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں آٹھ منزلہ عمارت منہدم، 113 افراد ہلاک

دوسری جانب ٹاور کی تعمیرات سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے بتایا کہ ہماری اولین ترجیح تلاش اور بچاؤ ہے۔

علاوہ ازیں کارکنوں کو کچھ انسانی باقیات بھی ملی ہیں اور 3 دیگر متاثرین کی شناخت کے بعد ان کے کنبے کے افراد کو مطلع کردیا گیا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں اُمید ہے کہ 156 لاپتا افراد میں بعض زندہ ہوں گے۔

عملہ تربیتی یافتہ کتوں انفراریڈ اسکیننگ اور بھاری سامان کی مدد سے ہنگامی کاموں میں مصروف ہے اور ان کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی کہ ملبے سے بننے والی گنجائش سے آکسیجن نیچے تک پہنچ رہی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہر لیسٹر میں پراسرار دھماکا، 4 افراد ہلاک

فائر چیف ایلن کومنسکی نے کہا کہ اب سب سے بڑی چیز امید ہے، یہی بات ہمیں مشقت جاری رکھنے پر آمادہ کیے ہوئے ہے اور یقیناً یہ ایک انتہائی مشکل صورتحال ہے۔

2018 کی ایک رپورٹ نے بتایا گیا کہ ایک انجینئر کو 12 منزلہ عمارت کے زیر زمین پارکنگ گیراج میں 'بڑے ساختی نقائص اور ٹھوس خرابی' کے ثبوت ملے تھے۔

مقامی عہدیداروں کی جاری کردہ اس رپورٹ میں رواں برس اس کی بحالی کے منصوبے کو متعلقہ بورڈ کو پیش کیا گیا تھا۔

نائب میئر ٹینا پال نے بذریعہ ایک ای میل عمارت میں ساختی مسئلے کو 'انتہائی خطرناک' قرار دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں