نادرا کا کراچی میں 2، حیدرآباد میں ایک میگا سینٹر بنانے کا فیصلہ

11 نومبر 2021
وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا—فائل فوٹو: بلال کریم مغل
وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا—فائل فوٹو: بلال کریم مغل

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دو میگا سینٹرز کراچی جبکہ ایک حیدرآباد میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نادرا حکام کے مطابق تینوں میگا سینٹرز پر دوشفٹوں میں سائلین کو قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزیدپڑھیں: کراچی: ایک درجن سے زائد نادرا سینٹرز کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ضلع شرقی اور ملیر میں ایک ایک میگا سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

علاوہ ازیں لیاقت آباد اور کورنگی نادرا رجسٹریشن سینٹرز کی تزئین و آرائش کے بعد شہریوں کو ایک کے بجائے دو شفٹوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

نادرا حکام کے مطابق وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کے لیے عوامی مرکز میں ایک خصوصی سینٹر قائم کیا جائے گا جبکہ کراچی میں 4 موبائل رجسٹریشن وین (ایم آر وی)کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: نادرا کے لانڈھی میں واقع دفتر سے 1800 شناختی کارڈ چوری

انہوں نے بتایا کہ مزید 4 ایم آروی کی شمولیت کے بعد نادرا سندھ کی موبائل رجسٹریشن وین کا مجموعی فلیٹ 23 پر مشتمل ہوگا ہے۔

علاوہ ازیں امید ظاہر کی گئی کہ ضلع ٹھٹہ کی تحصیل گھوڑا باری، میرپورخاص کی تحصیل سندھڑی اور عمرکوٹ کی تحصیل سمارو میں نئے سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

نادرا کے مطابق کراچی، حیدرآباد سمیت دیہی سندھ میں ان نئے منصوبوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں