• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:34pm

ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا مدمقابل

شائع November 11, 2021
پاکستان کی ٹیم فتح کےساتھ فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کی ٹیم فتح کےساتھ فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جہاں پاکستان کی ٹیم فتح کےساتھ فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جس نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان تصور نہیں کر سکتے، بابر اعظم

میچ سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کی فٹنس پر سوالات کھڑے تھے کیونکہ دونوں کھلاڑیوں کو فلو ہوا تھا جس کی وجہ سے دونوں کی میچ میں شرکت سوالات کھڑے ہو گئے تھے۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور میچ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کو اب تک ٹورنامنٹ میں فخر زمان اور حسن علی کی فارم پر شدید تحفظات ہیں کیونکہ دونوں کھلاڑی اب تک ایونٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

تاہم ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے چار میچوں میں محض 54 رنز بنانے والے فخر زمان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے محمد رضوان اور شعیب ملک فِٹ قرار

انہوں نے کہاکہ اگر کل فخر کوئی بہترین اننگز کھیلتے ہیں تو میں ہرگز حیران نہیں ہوں گا کیونکہ وہ نیٹ میں گیند کو بہت اچھا ہٹ کررہے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چار فتوحات حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے لیے خوش آئند امر یہ ہے کہ اوپنر ڈیوڈ وارنر کی فارم میں واپسی ہے جو سری لنکا کے خلاف 65 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 89 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں۔

تاہم آسٹریلین مینجمنٹ کے لیے گلین میکسویل کی فارم لمحہ فکریہ ہے جن کے بلے سے اس ٹورنامنٹ میں اب رنز نہیں نکل سکے تاہم ایرون فنچ پرامید ہیں کہ آل راؤنڈر سیمی فائنل میں عمدہ کھیل پیش کریں گے۔

ڈیوڈ وارنر فارم میں واپسی کا ثبوت دے چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ڈیوڈ وارنر فارم میں واپسی کا ثبوت دے چکے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

دبئی میں ہونے والے میچ میں ایک مرتبہ پھر ٹاس انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا اور ٹاس جیتنے والی ٹیم اوس کے سبب پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024