کورونا وائرس کی وبا کے باعث 2021 لوگوں کے لیے ایک اور سخت سال ثابت ہوا اور دنیا اب 2022 میں اچھی توقعات کے ساتھ داخل ہونے کی خواہشمند ہے۔

دنیا کے ہر ملک میں 31 دسمبر اور یکم جنوری کی درمیانی شب کو نئے سال کا آغاز ہوتا ہے مگر ایسا ہر جگہ ایک ساتھ نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا کے اولین اور آخری ممالک میں نئے سال کے آغاز میں گھنٹوں کا فرق ہوتا ہے۔

اوقیانوسیا کے مشرقی بعید کے جزائر نصف شب کو سب سے پہلے نئے سال کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

متعدد مغربی ممالک میں تو اس وقت 31 دسمبر کو لوگ اٹھے بھی نہیں ہوتے جب ٹونگا، سمووا اور کیریباتی کے رہائشی یکم جنوری 2022 کا جشن منارہے ہوں گے۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا ان کے بعد نئے سال کا خیرمقدم کرنے والے ممالک ہیں۔

لگ بھگ ایک دن بعد نئے سال کی رسائی ٹائم زون میپ کے دوسرے حصے میں ہوتی ہے۔

سمووا میں نئے سال کے آغاز کے 25 گھنٹے بعد امریکن سمووا میں نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔

اس کے ایک گھنٹے بعد بیکر آئی لینڈ دنیا کا وہ آخری مقام ہوگا جو 2022 میں داخل ہوگا مگر وہاں کوئی آبادی نہیں تو وہاں کوئی اس کا ٰخیرمقدم کرنے والا نہیں ہوگا۔

یعنی امریکن سمووا کے رہائشی ہی سب سے آخر میں نئے سال کا جشن منائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں