• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

مظفر گڑھ: ڈاکوؤں کا بچوں کے سامنے خاتون کے ساتھ ’گینگ ریپ‘

شائع June 13, 2022
طالب حسین نے بتایا کہ  بیوی کے ساتھ ریپ کے بعد ڈاکو بالیاں اور دیگر سامان بھی  لے گئے
— فائل فوٹو: رائٹرز
طالب حسین نے بتایا کہ بیوی کے ساتھ ریپ کے بعد ڈاکو بالیاں اور دیگر سامان بھی لے گئے — فائل فوٹو: رائٹرز

مظفرگڑھ کے موضع ٹبی بھٹیاں میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے شادی شدہ خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین نے بتایا کہ 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے میری بیوی کا ریپ کیا، 4 مسلح ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر اتارنے آئے تھے مگر ٹرانسفارمر نہ اتار سکے، ایک ڈاکو نے مجھ سمیت 2 افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا.

طالب حسین نے مزید بتایا کہ بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو بالیاں اور دیگر سامان بھی اٹھاکر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرین گینگ ریپ: ملزمان کا موبائل فون سے ویڈیو بھی بنانے کا انکشاف

متاثرین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ پولیس واقعہ کی اطلاع کے 5 گھنٹے بعد پہنچی۔

دوسری جانب واقعہ سے متعلق مؤقف دیتے ہوئے مظفرگڑھ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کے فش فارم پر بطور ملازم کام کرتا ہے، واقعہ کے فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور خاتون کا میڈیکل کروایا جارہا ہے، معاملے کی تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 جون کو بھی جہلم کے صدر تھانے کی حدود میں حاملہ خاتون کو 5 افراد نے مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے شہر جہلم کے علاقے صدر میں ملزمان خاتون کے گھر میں گھسے، خاتون کے شوہر پر تشدد کیا اور اسے رسی سے باندھنے کے بعد خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ ملتان سے کراچی آنے والی بہاالدین زکریا ایکسپریس میں چلتی ٹرین میں خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ملتان سے کراچی آنے والی ٹرین میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون بہاالدین زکریا ایکسپریس میں سفر کر رہی تھیں جب پرائیویٹ فرم کے ٹکٹ چیکرز نے ان کے ساتھ زیادتی کی، ٹکٹ چیک کرنے والے خاتون کو ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے اے سی کلاس میں لے گئے جہاں انہوں نے تشدد کرنے کے بعد اس کا گینگ ریپ کیا تھا۔

خیال رہے کہ ڈان اخبار کی 27 مئی کی خبر کے مطابق پتوکی کے علاقے چونیاں بائی پاس کے قریب سڑک پر ڈکیتی کے دوران دو نامعلوم ڈاکوؤں نے کم سن لڑکی کو اس کے والد اور دیگر اہل خانہ کے سامنے گن پوائنٹ پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا تھا۔

شکایت کنندہ کے مطابق پتوکی صدر پولیس اسٹیشن کی حدود میں چک نمبر 7 کے قریب 2 ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا، ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پر سوار چاروں افراد کو سڑک کے کنارے ایک نرسری میں لے جانے کے بعد مردوں اور بچے کو درخت سے باندھ دیا اور ان کی آنکھوں کے سامنے لڑکی کا گینگ ریپ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024