چین کا افغان شہریوں کیلئے ویزے بحال، درآمدی ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

29 جولائ 2022
انہوں نے مغربی ممالک کی جانب  سے افغانستان پر پابندیاں عائد کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ بھی دہرایا— فائل فوٹو: رائٹرز
انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے افغانستان پر پابندیاں عائد کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ بھی دہرایا— فائل فوٹو: رائٹرز

چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین یکم اگست سے افغانیوں کے لیے ویزوں کا اجرا بحال کر رہا ہے اور افغانستان سے 98 فیصد درآمدات پر ٹیکس نہیں لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وینگ یی نے ان اقدامات کا اعلان افغانستان طالبان کی طرف سے مقرر کیے جانے والے خارجہ امور کے سربراہ سے ازبکستان میں ملاقات کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے باوجود منجمد اثاثے جاری کرنے پر اہم پیش رفت

بیان میں بتایا گیا کہ وینگ یی نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مغربی ممالک کی جانب سے افغانستان پر پابندیاں عائد کرنے سے باز رہنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان کی معیشت تباہی سے دوچار ہے، جس کے امریکا سمیت دیگر ممالک میں اثاثے منجمد ہیں، واشنگٹن اور دیگر ممالک نے امداد روک دی ہیں جبکہ امریکا مضبوط کرنسیوں کی فراہمی کو ختم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت سے پہلا باضابطہ سفارتی رابطہ

اب تک چین نے باضابطہ طور پر طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں