• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اضافے کی منظوری دے دی

شائع August 4, 2022
اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل بڑھانے کی منظوری دے دی —فائل فوٹو: رائٹرز
اوپیک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ بیرل بڑھانے کی منظوری دے دی —فائل فوٹو: رائٹرز

پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) پلس اپنے تیل کی پیداوار کا ہدف یومیہ ایک لاکھ بیرل تک اضافہ کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہے، جس کو تجزیہ کاروں نے امریکی صدر جوبائیڈن کی بے عزتی قرار دیا کہ انہیں سعودی عرب کے دورے میں تیل پیدا کرنے والے سرکردہ ملک کو امریکا اور دنیا کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مدد کا مطالبہ کرنا پڑا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ اضافہ یومیہ تیل کی عالمی مانگ کے 86 سیکنڈ کے برابر ہے اور یہ ہفتوں کی ان قیاس آرائیوں کے بعد ہوا ہے کہ جوبائیڈن کا مشرق وسطیٰ کا دورہ اور واشنگٹن کی جانب سے ریاض اور متحدہ عرب امارات کو میزائل ڈیفنس سسٹم کی فروخت کی منظوری سے عالمی منڈی میں مزید تیل آئے گا۔ ۔

مزید پڑھیں: قطر کا ’اوپیک‘ کو چھوڑنے کا اعلان

اوپیک کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ یومیہ ایک لاکھ بیرل کا اضافہ 1982 میں اوپیک کوٹہ متعارف کرائے جانے کے بعد ہونے والے اضافوں میں سے سب سے کم اضافہ ہوگا۔

پیٹرولیم ایکسپورٹ کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادی روس کی سربراہی میں اوپیک پلس کے نام سے معروف یہ گروپ 2017 میں تشکیل دیا گیا تھا وہ ایک ماہ میں تقریباً 43 لاکھ سے 65 لاکھ تک پیداوار میں اضافہ کر رہا تھا کیونکہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سپلائی میں ریکارڈ کٹوتی متعارف کرائی گئی تھی۔

تاہم، انہیں مکمل اہداف پورے کرنے کے لیے محنت کرنی پڑی کیونکہ زیادہ تر اراکین نے نئی صلاحیت میں برسوں کی کم سرمایہ کاری کے بعد اپنی پیداواری صلاحیت ختم کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘تیل کی پیداوار پر اوپیک ممالک کے مابین معاہدہ ممکن نہیں‘

فروری میں یوکرین پر روس کے حملے سے رکاوٹ کی وجہ سے اضافی سپلائی کی کمی نے توانائی کی منڈیوں کو متاثر کیا اور افراط زر میں اضافہ ہوا۔

تعلقات کی بحالی

امریکی مہنگائی تقریباً 40 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور جب تک پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں آتی جو بائیڈن کی جانب سے منظوری بھی خطرات سے دوچار ہے جبکہ امریکی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے گزشتہ ماہ ریاض کا دورہ کیا تھا جو کہ چار برس قبل صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد منقطع ہوگئے تھے اور تعلقات میں کشیدگی آئی تھی۔

منگل کے روز واشنگٹن نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو 5.3 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دی جبکہ اب تک ریاض پر جارحانہ ہتھیاروں کی خریداری پر عائد پابندی ختم نہیں کی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: تیل کی قیمتوں کیلئے اوپیک اجلاس کا امکان

اوپیک کا اگلا اجلاس 5 ستمبر کو ہوگا اور اس حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل کی سپلائی میں شدید رکاوٹوں کے جواب میں محدود اضافی صلاحیت کے لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

اوپیک نے بیان میں یہ بھی کہا کہ تیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی مستقل کمی سے 2023 کے بعد بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے مناسب رسد متاثر ہوگی۔

اوپیک کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اوپیک گروپ کے حصے کے طور پر روس کے ساتھ تعاون کی ضرورت کا بھی حوالہ دیا۔

اوپیک کا مقصد ستمبر تک وبائی امراض کی وجہ سے 2020 میں لاگو کی گئی تمام ریکارڈ پیداواری کٹوتیوں کو ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں ریکارڈ کمی پر رضامندی، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ

لیکن جون تک اوپیک کی پیداوار تقریباً 3 ملین بیرل یومیہ اس کے کوٹے سے کم تھی کیونکہ چند اراکین پر عائد معاشی اور کاروباری پابندیاں اور دیگر کی کم سرمایہ کاری کی وجہ سے پیداوار بڑھانے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس تیل کی کچھ اضافی گنجائش ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس تیل کی پیداوار بڑھانے کی صلاحیت کم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024