آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے بعد اسٹارک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

اپ ڈیٹ 30 اگست 2022
منگل کو دن کے آغاز کے ساتھ کاروبار میں تیزی دیکھی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی
منگل کو دن کے آغاز کے ساتھ کاروبار میں تیزی دیکھی گئی — فائل فوٹو: اے ایف پی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کے قرض کی قسط کے اجرا کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

منگل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ٹریڈنگ شروع ہونے کے فوراً بعد بڑھنا شروع ہوا، صبح 9 بجکر 38 بجے تک 436 پوائنٹس یا 1.03 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 940 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو قرض جاری کرنے کی منظوری دے دی

عالمی ادارے کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ ایک دن پہلے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے قرض کی سہولت کے مشترکہ 7ویں اور 8ویں جائزے کو مکمل کیا جس کے بعد ملک کو 1.1ارب ڈالر کی فوری تقسیم کی اجازت دی گئی۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ اس رقم کی تقسیم اس انتظام کے تحت بجٹ سپورٹ کے لیے دستیاب رقم کو تقریباً 3.9 ارب ڈالر تک لے جاتی ہے۔

بورڈ نے 93 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فنڈز تک پاکستان کی رسائی کی منظوری بھی دی جس کے تحت توسیعی فنڈ سہولت تک کل رسائی تقریباً 6.5 ارب تک پہنچ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف قرض منظوری، ‘دیوالیہ ہونے کا خطرہ آخر کار ختم’

ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستانی حکام کی کارکردگی کے معیار پر عمل نہ کرنے پر معافی کی درخواست کی بھی منظوری دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں