• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

شائع October 24, 2022
وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے —فوٹو: وزیر اعظم دفتر
وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے —فوٹو: وزیر اعظم دفتر

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعود عرب پہنچ گئے ہیں جہاں ریاض کے گورنر فیصل بن بندر آل نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم 'ڈیووس ان دی ڈیزرٹ' کانفرنس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ

وزیر اعظم کے سرکاری دورے میں ان کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں، وزیر اعظم آفس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر الجہتی تعاون مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے۔

رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز، پالیسی ساز، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم تین روزہ پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے جو کہ سرکاری طور پر سعودی حکومت سے منسلک نہیں لیکن وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 28 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جو ان کا بحیثیت وزیراعظم پہلا غیرملکی دورہ تھا۔

مدینہ کے گورنر فیصل بن سلمان السعود اور اعلیٰ سعودی عہدیداروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا استقبال کیا تھا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں شامل تھے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور خالد مقبول صدیقی بھی سرکاری دورے پر وزیر اعظم کے ہمراہ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے

روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا تھا کہ ’بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید اور اعادہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے دورے پر جا رہا ہوں۔

وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کا سب سے اچھا دوست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ سعودی قیادت کے ساتھ کثیر الجہتی مذاکرات کروں گا‘۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024