• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:34pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:35pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:34pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:35pm

آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ، بابراعظم کی تنزلی

شائع October 27, 2022
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ جاری کردی ہے، جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی۔

آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں پاکستان کا کوئی باؤلر یا آل راؤنڈر سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم بیٹنگ میں کپتان بابراعظم کے ساتھ ساتھ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم نمبر ون بلے باز قرار

وکٹ کیپر محمد رضوان 849 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 831 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابراعظم کی تیسری پوزیشن بھارت کے سوریا کمار یادیو نے حاصل کرلی ہے اور وہ ڈیوون کونوے سے صرف 3 پوائنٹس کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقہ ایڈن مرکرم 762 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹے اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا آٹھویں، بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نویں اور متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 626 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست 10 ویں بلے باز ہیں۔

محمد وسیم اور ویرات کوہلی کے درمیان محض 9 پوائنٹس کا فرق ہے۔

آئی سی سی ٹی20 باؤلنگ کی ریکنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے راشد خان، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمٰن اور پانچویں نمبر پر سری لنکا کے مہینش تھیکشانا ہیں۔

آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی اور تیسرے نمبر پر بھارت کے ہارڈک پانڈیا موجود ہیں۔

انگلینڈ کے معین علی چوتھے نمبر پر بہترین آل راؤنڈر ہیں اور حالیہ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زمبابوے کے سکندر رضا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹی20 باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی سرفہرست 10 ناموں میں شامل نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024