• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل سیزن 8: عادل رشید، میتھیو ویڈ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

شائع December 16, 2022
—فائلفوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
—فائلفوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
منتخب کھلاڑی آئندہ سال فروری میں شروع ہونے والی  پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
منتخب کھلاڑی آئندہ سال فروری میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے—فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

انگلینڈ کے لیے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن لیگ اسپنر عادل رشید اور آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ آئندہ سال فروری میں شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میلبرن میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عادل رشید کو ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کرلیا۔

دوسری جانب وائٹ بال کرکٹ میں آسٹریلیا کے اولین انتخاب وکٹ کیپر اور بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بلے باز میتھیو ویڈ کو کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی پہلی پک میں منتخب کیا۔

سری لنکا کے لیے ایشیا کپ جیتنے والی جوڑی لیگ اسپنر وینندو ہاسارنگا اور ہارڈ ہٹنگ بلے باز بھانوکا راجا پاکسے بھی آئندہ ایڈیشن کے دوران اپنا پی ایس ایل ڈیبیو کریں گے جب وہ بالترتیب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

ونندو ہاسارنگا کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی دوسری پلاٹینم پک میں منتخب کیا، بھانوکا راجا پاکسے کو پشاور زلمی نے اپنی پہلی پک میں منتخب کیا، نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشام کو پشاور زلمی نے سپلیمنٹری پک میں منتخب کیا جب کہ جنوبی افریقہ کے چائنا مین باؤلر تبریز شمسی کو کراچی کنگز نے سپلیمنٹری پک میں اپنی ٹیم میں شامل کیا، وہ بھی پی ایس ایل میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

ملتان سلطانز نے پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کی جب انہوں نے اپنا وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کرنا چاہا لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، جس نے رائٹ آرمر کو ریلیز کیا تھا، ان کو ری ٹین رکھنے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اپنی پلاٹینم پک میں برقرار رکھا۔

ملتان سلطان، عادل رشید کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہی جب کہ جنوبی افریقی اسپن باؤلنگ کے اہم کھلاڑی عمران طاہر کو کراچی نے منتخب کرلیا، 2020 کے چیمپئنز نے عمران طاہر کے ہی ہم وطن بائیں ہاتھ کے خطرناک بلے باز ڈیوڈ ملر کو منتخب کر اپنی بیٹنگ لائن کو مزید مضبوط کیا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اپنے، اہم اوپنرز فخر زمان اور ایلکس ہیلز کو اپنی پہلی پلاٹینم پک میں منتخب کرتے ہوئے برقرار رکھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے اسپن اٹیک کو مزید اپ گریڈ اور مضبوط کیا اور کپتان شاداب خان کے ساتھ پراسرار اسپنر ابرار احمد کو ٹیم مین شامل کرلیا جنہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد سندھ کے لیے نیشنل کپ کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے رواں سال کے شروع میں ٹائٹل جیتا تھا۔

دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو بھی سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا۔

دوسری جانب لاہر قلندرز زمبابوے کے اسٹار آل راؤنڈر سکندر رضا کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی، پشاور زلمی جس نے کراچی کنگز کے ساتھ حیدر علی بدلے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹیم شامل کیا اس نے پلاٹینم کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز روومین پاول کو منتخب کیا۔

پی ایس ایل ڈرافٹ میں 4 ٹین ایجرز کو بھی شامل کیا گیا جنہوں نے افتتاحی پاکستان جونیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، چاروں نوجوانوں کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کیا۔

پشاور زلمی نے 17 جب کہ دیگر ٹیموں نے 18،18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا، پشاور زلمی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں اپنا دوسرا سپلیمنٹری پلیئر منتخب کرے گی۔

پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران عجیب صورتحال اس وقت دیکھنے میں آئی جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل، جارح مزاد اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کو کسی بھی ٹیم نے پک نہیں کیا۔

اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے فاسٹ باؤلر نگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے دستیابی کے باوجود اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

ٹیم اسکواڈز:

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز (انگلینڈ)، رحمٰن اللہ گرباز (افغانستان)، شاداب خان (پلاٹینم کیٹیگری)، آصف علی، فضل حق فاروقی (افغانستان)، وسیم جونیئر (ڈائمنڈ کیٹیگری)، اعظم خان، فہیم اشرف، حسن علی (گولڈ کیٹیگری) )، ابرار احمد، کولن منرو (نیوزی لینڈ)، پال اسٹرلنگ (آئرلینڈ)، رومان رئیس، صہیب مقصود (سلور کیٹیگری)، حسان نواز، ذیشان ضمیر (ایمرجنگ کیٹیگری) معین علی (انگلینڈ) اور مبصر خان (سپلیمنٹری کیٹیگری)

کراچی کنگز: حیدر علی، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، میتھیو ویڈ (آسٹریلیا) (پلاٹینم)، عماد وسیم، جیمز فلر (نیوزی لینڈ)، جیمز ونس (دونوں انگلینڈ) (ڈائمنڈ)، اینڈریو ٹائی (آسٹریلیا)، محمد عامر، شعیب ملک (گولڈ)، عامر یامین، میر حمزہ، محمد اخلاق، شرجیل خان، طیب طاہر (سلور)، عرفان خان نیازی، قاسم اکرم (ایمرجنگ)۔ محمد عمر اور تبریز شمسی (جنوبی افریقہ) (سپلیمنٹری)

لاہور قلندرز: فخر زمان، راشد خان (افغانستان)، شاہین شاہ آفریدی (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویزے (نمیبیا)، حسین طلعت، حارث رؤف (ڈائمنڈ)، عبداللہ شفیق، لیام ڈاسن (انگلینڈ)، سکندر رضا (زمبابوے) (گولڈ)، احمد دانیال، دلبر حسین، ہیری بروک (انگلینڈ)، کامران غلام، مرزا طاہر بیگ (سلور)، شاویز عرفان، زمان خان (ایمرجنگ)۔ جلات خان اور جارڈن کاکس (انگلینڈ) (سپلیمنٹری)

ملتان سلطانز: ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ)، جوش لٹل (آئرلینڈ)، محمد رضوان (پلاٹینم)، خوشدل شاہ، رائلی روسو (جنوبی افریقہ)، شان مسعود (ڈائمنڈ)، عقیل حسین (ویسٹ انڈیز)، شاہنواز دھانی، ٹم ڈیوڈ (آسٹریلیا) (گولڈ)، انور علی، سمین گل، سرور آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان (سلور)، عباس آفریدی، احسان اللہ (ایمرجنگ)۔ عادل رشید (انگلینڈ) اور عرفات منہاس (سپلیمنٹری)۔

پشاور زلمی: بابر اعظم، روومین پاول (ویسٹ انڈیز)، بھانوکا راجا پاکسے (سری لنکا)، (پلاٹینم)، مجیب الرحمٰن (افغانستان)، شیرفین ردرفورڈ (ویسٹ انڈیز)، وہاب ریاض (ڈائمنڈ)، ارشد اقبال، دانش عزیز، محمد حارث (گولڈ)، عامر جمال، ٹام کوہلر-کیڈمور (انگلینڈ)، صائم ایوب، سلمان ارشاد، عثمان قادر (سلور)، حسیب اللہ خان، سفیان مقیم (ایمرجنگ)۔ جمی نیشم (نیوزی لینڈ) (سپلیمنٹری)، پشاور زلمی ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں اپنا دوسرا سپلیمنٹری پلیئر منتخب کرے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: محمد نواز، نسیم شاہ، ونیندو ہاسارنگا (سری لنکا) (پلاٹینم)، افتخار احمد، جیسن رائے (انگلینڈ)، اوڈین اسمتھ (ویسٹ انڈیز) (ڈائمنڈ)، احسان علی، محمد حسنین، سرفراز احمد (گولڈ)، محمد زاہد، نوین الحق (افغانستان)، عمر اکمل، عمید آصف، ول اسمیڈ (انگلینڈ) (سلور)، ایمل خان، عبدالواحد بنگلزئی (ایمرجنگ)۔ مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ) اور عمیر بن یوسف (سپلیمنٹری)۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024