• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:05pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:08pm Isha 6:33pm

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل کو 15 لاکھ حق مہر دے کر شادی کرنا چاہتا ہوں، بھارتی شہری

شائع December 15, 2022 اپ ڈیٹ December 16, 2022
پاکستان جاکر عائشہ کو دلہن بناکر بھارت لے آئوں گا، فیضان انصاری—اسکرین شاٹ
پاکستان جاکر عائشہ کو دلہن بناکر بھارت لے آئوں گا، فیضان انصاری—اسکرین شاٹ

پڑوسی ملک بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق ممبئی کے رہائشی فیضان انصاری نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ وہ پاکستانی لڑکی ٹک ٹاکر عائشہ سے شادی کرنے کے شدید خواہش مند ہیں۔

ان کی جانب سے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل سے شادی کرنے کی بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی ویڈیو پر طرح طرح کے کمنٹس کیے۔

ویڈیو میں بھارتی شخص فیضان انصاری بڑے دعوے سے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ وہ دو دن بعد بھارت میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں جاکر ویزے کی درخواست دے دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان جاکر عائشہ سے شادی کرنے کا بے صبری سے انتظار ہے، وہ اپنی شادی کی تقریبات لاہور سمیت ممبئی میں بھی رکھنے کے خواہاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی ٹیم ٹک ٹاکر عائشہ کی ٹیم سے مسلسل رابطے میں ہے اور یہ کہ وہ خوابوں میں روز عائشہ سے ملتے ہیں۔

بھارتی شخص نے ویڈیو میں عائشہ کو مخاطب ہوتے ہوئے انہیں تین بار قبول بھی کیا اور ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ پاکستان جانے کے بعد عائشہ بھی انہیں نکاح میں قبول کریں گی۔

فیضان انصاری نے بتایا کہ انہوں نے عائشہ سے شادی کے لیے انہیں حق مہر میں 15 لاکھ روپے تک کی رقم دینے کا سوچا ہے اور انہوں نے ان کا حق مہر الگ بھی کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان جاکر عائشہ کو حق مہر ادا کرکے ان سے شادی کریں گے اور انہیں اپنی دلہن بنا کر ممبئی لے آئیں گے۔

فیضان انصاری نے عائشہ کو مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’عائشہ آپ کا دلبر آپ کو لینے آرہا ہے‘۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اکتوبر کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں جب کہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکے بھی ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بولی وڈ کی کوئین ڈانسر مادھوری ڈکشٹ، کترینہ کیف، صبا فیصل، حمیمہ ملک اور دیگر شخصیات نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کی تھی، جنہیں لوگوں نے کافی سراہا تھا۔

ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں عائشہ نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی اور جلد ہی وہ ایک گانے میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

تبصرے (1) بند ہیں

jwsf Dec 16, 2022 06:15pm
sirf 15 laakh ..... ha ha ha what a shame

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024