پنجاب کی نگران کابینہ کا سیاسی بنیادوں پر کی گئیں بھرتیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2023
نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا—تصویر: حکومت پنجاب
نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا—تصویر: حکومت پنجاب

پنجاب کی نگران کابینہ نے پنجاب سوشل سیکیورٹی اینڈ ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ میں سیاسی بنیادوں پر کی گئیں تعیناتیاں منسوخ کرنے کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم متعارف کرانے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبے کے حوالے کرنے کے حوالے سے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

اس نے پنجاب میڈیم ٹرم فنانشل فریم ورک (بجٹ اسٹریٹجی) رولز 2023 اور پنجاب انڈیسریل کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1993 میں ترامیم کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے اوقاف بورڈ کی جائیداد ہتھیانے پر سزا کے خلاف سیکریٹری کے علاوہ دیگر اتھارٹیز کو اپیل کا حق دینے کا فیصلہ کیا۔

شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پولیس کے خلاف ’ان کے قتل کی سازش‘ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن کی تشکیل کی بھی منظوری دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں