میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سےدو سے زائد مختلف فونز پر لاگ اِن ہوسکتے ہیں۔

میسجنگ ایپ واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرزاور اپ ڈیٹ متعارف کرواتا رہتا ہے، تاہم حال ہی میں اہم اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔

مارک زکر برگ نے فیس بک پوسٹ پر بتایا کہ ’آج سے آپ ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے 4 مختلف موبائل فونز پر استعمال کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس سہولت سے دنیا بھر کے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس سے قبل صارفین ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے صرف ایک فون پر لاگ ان ہوسکتے تھے۔

البتہ متعدد کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوسکتے تھے، تاہم اب پہلی بار ایک صارف اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ ایک ہی وقت میں 4 مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال کر سکے گا۔

تاہم اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ جس موبائل پر سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو،اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیر فعال رہے گا، تو اس صورت میں واٹس ایپ اکاؤنٹ دیگر موبائل فونز سے بھی لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں