ڈسکوز میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں ’پبلک سیکٹر کمپنیز رولز‘ کے تحت کرنے کا فیصلہ

15 جنوری 2024
حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈسکوز میں کلچرل شفٹ کےذریعے بہتری لانا ہے—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈسکوز میں کلچرل شفٹ کےذریعے بہتری لانا ہے—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں بہتری لانے کے لیے حکومت نے ڈسکوز کے اہم عہدوں پر تعیناتیاں پبلک سیکٹر کمپنیز رولز کے تحت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے کمپنیوں میں اہم تعیناتیوں کے لیے پالیسی تیار کرکے سمری بجلی کمپنیوں کے بورڈز کو ارسال کردی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کمپنیوں میں سی لیول آسامیوں پر مارکیٹ پروفیشنلز تعینات کرنے اور سی لیول آسامیوں پر بجلی کمپنیوں کے افسران تعینات نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں چیف فنانشل آفیسرز، کمپنی سیکریٹری، چیف انٹرنل آڈیٹر مارکیٹ سے لینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں میں کیرئیر پلاننگ، چیف لیگل آفیسرز اور چیف سپلائی چین منیجمنٹ آفیسر کی آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سمری میں چیف کمرشل، انجینئرنگ ایڈوائزر، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرز کے عہدے تخلیق کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈسکوز میں کلچرل شفٹ کےذریعے بہتری لانا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں