راولپنڈی: انسانی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو 43 برس قید، جرمانے کی سزا

24 جنوری 2024
مجرم کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی—فائل فوٹو: اے پی
مجرم کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی—فائل فوٹو: اے پی

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی امجد علی شاہ نے انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 43 برس قید بامشقت اور 6 کروڑ 13 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ترجمان نے بتایا کہ مجرم کو انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی میں مقدمات درج تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل جمال سبحانی نے کی۔

جج نے سپرٹنڈنٹ جیل سینٹرل راولپنڈی کو مجرم کی قانون کے مطابق سزا پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

تبصرے (0) بند ہیں