وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی صوبائی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کر رہی ہے جسے آئندہ 2 ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان میں نیشنل پارٹی اور آزاد امیدواروں سمیت اتحادیوں کی مشکور ہے جنہوں نے صدارتی انتخاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی حمایت کی، پیپلزپارٹی، بالخصوص آصف زرداری نے ہمیشہ بلوچستان کو اپنے دل کے قریب رکھا ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبے میں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں، اس کی بہتری کے لیے فنڈز مختص کیے اور بلوچستان کے لوگوں کو حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک شروع کی، ان اقدمات نے صوبے کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ایک بار پھر تمام وفاقی اکائیوں کو متحد کر کے پاکستان کو مزید مضبوط بنائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں