ملتان کے علاقے حرم گیٹ محلہ جوادیاں کے قریب واقع 3 منزلہ عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیاگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 5 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے تلے دبے 9 افراد کی لاشیں جبک 2 کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ فہیم عباس، 40 سالہ اہلیہ صنوبر، 15 سالہ بیٹا دانش، 14 سالہ وسیم، 13 سالہ کومل اور بختاور، 12 سالہ امیر علی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ عمارت دیگر مکانوں پر آگری تھی، ملبے تلے 19 افراد دب گئے، 3 گھنٹے ریسکیو آپریشن کے بعد 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 زخمیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان رضوان قدیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا، عمارت گرنے کے محرکات کی مکمل تحقیقات کروائی جائےگی، اطراف کی عمارتوں کی انسپکشن کےلیے ٹیکنِیکل ٹیم تشکیل دے دی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن ڈاکٹر کلیم کی زیرِنگرانی کیا گیا، واقعہ کی اطلاع 15 پرپولیس کو دی گئی، مقامی پولیس موقع پر موجود ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں