• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

رمضان اسپیشل: مشرق وسطیٰ کی مشہور ڈش ’فلافل‘

شائع March 30, 2024
فوٹو: سپلائیڈ
فوٹو: سپلائیڈ

’فلافل‘ مشرق وسطیٰ کی مقبول ڈش مانی جاتی ہے، اسے چنے، تازہ اور خشک جڑی بوٹیوں اور مصالحوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے۔

جب کہ لبنان، یمن، فلسطین، اور دیگر ممالک کا دعویٰ ہے کہ فلافل کی ابتدا ان کے ممالک سے ہوئی، جبکہ اسے عرب دنیا کے مقبول ترین کھانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اسے مختلف لوگ مختلف طریقے سے بنا کر کھاتے ہیں، جبکہ رمضان کے موقع پر بھی اسے بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔

فلافل بنانے کے لیے نیچے دی گئی ترکیب پر عمل کریں:

اجزا:

2 کپ خشک چنے

بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ

بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

دھنیا، پودینہ آدھا کپ

زیرہ ایک کھانے کا چمچ

پسا زیرہ ایک کھانے کا چمچ

پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ

لال مرچ ایک چائے کا چمچ

دو کھانے کے چمچ تلے ہوئے تل

ایک پیاز

لہسن کے 6 دانے

نمک حسب ذائقہ

کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ

فلیٹ بریڈ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

کھیرا، اچار اور چلی سوس حسب ذائقہ

ترکیب

سب سے پہلے سوکھے چنے کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور 8-12 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب گرینڈر میں رات میں بھگوئے ہوئے چنے، پیاز، دھینہ، پودینہ، لیہسن، ہرا پیاز، نمک، بیکنگ سوڈا، کالی مرچ پاؤڈر، پیپریکا پاؤڈر، زیرہ، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح گرینڈ کریں۔

اب انہیں ایک ایک کرکے گیند کی شکل دیتے جائیں اور گرم تیل گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں

اسے سلاد کے لیے، ٹماٹر اور کھیرے، چلی ساس کے ساتھ مکس کرکے بھی کھانا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024