لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاق کے وکیل اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب داخل کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس رسال حسن سید نے پاکستانی نژاد امریکی شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔

بعد ازاں عدالت نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو تفصیلی جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ شہری سید اقتدار حیدر کی درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ شق 215 کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت کو نہیں دیا جاسکتا جبکہ الیکشن کمیشن رولز 162(2) کو الیکشن ایکٹ کے متصادم بنایا گیا۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن رولز 162(2) کے تحت الاٹ شدہ انتخابی نشان کسی دوسری جماعت کو الاٹ کیا جاسکتا ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت رول 162(2) کو الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو رول 162(2) کو الیکشن ایکٹ کے مطابق بنانے کا حکم دے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں