• KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Sunny 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 29.9°C
  • LHR: Sunny 29.3°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.7°C

عاصم اظہر میرب سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

شائع اپ ڈیٹ
فائل فوٹ: ایکس
فائل فوٹ: ایکس

گلوکار عاصم اظہر ماڈل اور اداکارہ میرب علی سے کب شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے مداح کے سوال کا جواب دے دیا۔

عاصم اظہر نے حال ہی میں پروگرام ’مزاق رات‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ سے متعلق گفتگو کی۔

پروگرام میں خاتون ایک مداح نے عاصم اظہر سے سوال پوچھا کہ وہ شادی کررہے ہیں؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ اصل میں ابھی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی لیکن ان دونوں کی رضامندی ان کے والدین کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مداح سے مزید کہا کہ ’آپ دعا کریں ہمارے والدین جلد ہی ہمارے لیے اچھی خبر دیں‘۔

یاد رہے کہ عاصم اظہر اور میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی، دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں کئی سال تک چل رہی تھیں جس کے بعد دونوں نے نئے رشتے میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

منگنی کے بعد دونوں کو اکثر ایک ساتھ تقاریب میں دیکھا گیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026