دورہ انگلینڈ کیلئےمیڈیا منیجرز کا جم گھٹا

24 جون 2016
پاکستان ٹیم نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پہلے دورے پر ہے—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان ٹیم نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ پہلے دورے پر ہے—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے دورہ انگلینڈ کے لیے سوشل میڈیا منیجر سمیت چار میڈیا منیجرز بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آغا اکبر رواں سال جنوری میں دوہ نیوزی لینڈ کے بعد سے میڈیا منیجر کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہیں تاہم اب رضا کچیلو اور امجد بھٹی بھی ان کے کام میں معاونت کریں گے۔

ڈان کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میڈیا ٹیم میں شامل چوتھے رکن عون زیدی ہیں جن کو صرف سوشل میڈیا کوریج کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ 'یہ منصوبہ بڑے دورے کے پیش نظر میڈیا مینجرز کو زیادہ سے زیادہ وسعت دینے کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے'۔

پی سی بی کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کرکٹ کے تجزیہ کار جیروڈ کمبر کا کہنا تھا کہ 'باخبر میڈیا کی گردش مستقبل کی طرف' ایک اہم قدم ہے۔

کمبر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ 'پاکستان کے پاس اس دورے کے لیے چار مختلف میڈیا منیجر ہیں۔ باخبر میڈیا کی گردش مستقبل کی پیش بینی ہے'۔

پاکستانی میڈیا ٹیم میں شامل رضا کچیلو حال ہی میں ہندوستان میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میڈیا ٹیم میں شامل تھے۔

پاکستان ٹیم 4 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل طویل سیریز کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے۔

سیریز کا آغاز 14 جولائی کو لارڈز ٹیسٹ سے ہوگا۔

یہ خبر24 جون کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں