نسیم اختر انڈر18آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چمپیئن بن گئے

11 جولائ 2017
نسیم اختر نےشاندار کھیل کے ذریعےٹائٹل جیت لیا۔
نسیم اختر نےشاندار کھیل کے ذریعےٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان کے نسیم اختر نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں چین کے کھلاڑی پی فن لی کو شکست دے کر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نسیم اختر کا مقابلہ میزبان کیوسٹ پی فن لی سے تھا۔

چینی کیوسٹ نے کھیل کا اچھا آغاز کرتے ہوئے پاکستانی حریف کے لیے مشکلات کھڑی کیں لیکن نسیم اختر نے شاندار انداز میں کھیل میں واپسی کی۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے نسیم اختر نے نو فریم پر مشتمل فائنل میچ میں 3-5 سے کامیابی سمیٹ کر پاکستان کو اسنوکر میں ایک بڑا اعزاز دلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین 6-ریڈاسنوکرچمپئین شپ پاکستان کے نام

ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نسیم اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں اسنوکر ایسوسی ایشن اور پاکستانی عوام کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ نسیم اختر پہلے پاکستانی ہیں جس نے جونیئرٹائٹل جیت لیا ہے۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں نسیم اختر نے اسرائیلی کیوسٹ کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

پاکستان کے محمد سجاد نے گزشتہ ہفتے سِکس ریڈ بال اسنوکر میں ایشین چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کرغیزستان میں کھیلے گئے ایشین اسنوکر چمپیئن شپ کے فائنل میں محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چن وائی کوباآسانی 7-0 کے اسکور سے شکست دی تھی۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر کے صدر منور شیخ کا کہنا ہے کہ اسنوکر صحیح راستے پر گامزن ہے اور اس طرح کی کامیابیوں سے پاکستان اسنوکر کو مزید ترقی ملے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں