فیس بک کی جانب سے سالانہ ایف 8 ڈیولپرز کانفرنس کے موقع پر متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اگیومنٹڈ رئیلٹی فلٹرز، آن لائن ڈیٹنگ اور اسٹریمنگ کے ساتھ فیس بک حریف ایپس کو ہمیشہ پیچھے رکھنا چاہتی ہے۔

مارک زکربرگ کی جانب سے سالانہ کانفرنس کے موقع پر درج ذیل فیچرز کا اعلان کیا گیا، جو آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واچ پارٹی

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک لائیو کا آپشن تو طویل عرصے سے ہے مگر واچ پارٹی لائیو اسٹریمنگ کو کچھ مختلف انداز سے کرنا ہے۔ یعنی ایسی لائیو ویڈیو چیٹ جس میں صارف اور اس کے منتخب کردہ دوست ہی موجود ہوں۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ جیسے آپ کا دوست کانگریس کے سامنے پیش ہو تو آپ بھی اب دوستوں کے ساتھ ہوسکیں گے اور اکھٹے رو یا ہنس سکیں گے۔

گروپ ٹیب اور گروپ جوائن بٹن

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

گروپ ٹیب میں تمام گروپس کو ایک جگہ اکھٹا کردیا جائے گا۔ مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کے ساتھ گروپس فیس بک کے تجربے کا قلب بن جائیں گے۔ اسی طرح جوائن گروپ بٹن بھی ویب سائٹس میں ایمبیڈ کیا جاسکے گا جس سے لوگ آسانی سے سوشل نیٹ ورک سے باہر رہتے ہوئے گروپس جوائن کرسکیں گے۔

ڈیٹنگ

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

ویسے تو یہ متنازع فیچر پاکستان میں دستیاب ہوگا یا نہیں، کچھ کہا نہیں جاسکتا مگر مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ اس کا حصہ بننے والے افراد کی پروفائل ان کے دوست نہیں دیکھ سکیں گے۔ آسان الفاظ میں یہ فیچر ایسے 2 افراد کو ملائے گا جو فیس بک تو استعمال کرتے ہیں مگر ایک دوسرے کے دوست نہیں۔ فیس بک کے بانی کے مطابق اس فیچر سے حقیقی اور طویل المعیاد تعلق قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

کلیئر ہسٹری

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

یہ ویب براﺅزر کی ہسٹری صاف کرنے جیسا فیچر ہے تاہم فیس بک میں یہ ذرا مختلف ہوگا۔ اس سے صارفین سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی براﺅزنگ ہسٹری صاف کرسکیں گے، یعنی آپ نے وہاں کیا کچھ کلک کیا، کونسی ویب سائٹس پر گئے، مگر اس کے ساتھ ساتھ ایپس کا ڈیٹا بھی صاف کیا جاسکے گا۔

میسنجر ری ڈیزائن

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک اپنی میسنجر ایپ کو ری ڈیزائن کرکے اس کا استعمال آسان بنانا چاہتی ہے، مارک زکربرگ کے مطابق ری ڈیزائن سے اس ایپ کو استعمال کرنے کا تجربہ زیادہ بہتر ہوجائے گا۔

اے آر کیمرہ ایفیکٹس

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک کی جانب سے میسنجر میں اگیومینٹڈ رئیلٹی ایفیکٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے، یعنی لوگ میسنجر کے کیمرے سے اپنے چہروں کو مختلف فلٹرز سے بدل سکیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں