’عمران کو برسراقتدار لانے والی قوتوں نے اپنے فیصلے پر غور شروع کردیا‘

اپ ڈیٹ 25 اپريل 2019
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں پر پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ کافی مایوس ہیں — فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں پر پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ کافی مایوس ہیں — فائل فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی اور کوئی سمت نظر نہ آنے کے باعث ’عمران خان کو اقتدار میں لانے والی طاقتوں‘ کو اپنے فیصلے پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ پیپلز پارٹی کے میڈیا سینٹر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی سمت نظر نہ آنے کے باعث ناصرف عوام بلکہ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی ٹیم اور وہ لوگ ’جو عمران خان کو اقتدار میں لائے‘ کافی مایوسی اور تذبذب کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: بیٹے کو حادثے میں بچانے والی ماں 28 برس بعد کومے سے بیدار

انہوں نے جنوبی وزیرستان میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے بلاول بھٹو کو ’زرداری صاحبہ‘ کہہ کر بلایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خطاب کا معیار شیخ رشید کی سطح تک گر گیا ہے لیکن یہ غیراردای نہیں بلکہ اس کے بجائے دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی سیاست اور نان ایشوز پر بحث، ان کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد اپنی خراب کارکردگی کو چھپانا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم ہمیشہ اسمبلی سے غیرحاضر رہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی مسائل اور ملک کو درپیش دیگر مسائل کے بارے میں سوالات کا کوئی جواب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ’ صاحبہ ‘ کہنے پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات جاننا قوم کا حق ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سابق دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو مرکزی دھارے میں لانے کا منصوبہ بدترین اور دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان کی روح کے منافی ہے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نظام پر اعتماد میں کمی اور تذبذب بڑھتا جا رہا ہے اور کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں پر پی ٹی آئی کے اندر بھی لوگ کافی مایوس ہیں۔

مزید پڑھیں: بلاول پر تنقید، پیپلز پارٹی کا شیخ رشید کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کابینہ غیرمنتخب افراد کا اجتماع ہے، پی ٹی آئی نے ان لوگوں کو ٹکٹ کیوں دیے جو نااہل اور کارکردگی دکھانے کے قابل نہ تھے؟ مجھے یقین ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کی کابینہ میں شمولیت سے قبل وزیر اعظم عمران خان ان سے کبھی ملے بھی نہیں ہوں گے‘۔

اس موقع پر انہوں نے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو ویر داخلہ کا عہدہ دینے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں