اپریل میں ایک ہزار 4 سو 60 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

اپ ڈیٹ 21 جون 2019
73 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈکی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئیں—فائل فوٹو: رائٹرز
73 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈکی حیثیت سے رجسٹرڈ ہوئیں—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: اپریل کے مہینے میں ایک ہزار 460 نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعدد 99 ہزار 291 ہوگئی۔

گزشتہ ماہ 73 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈ جبکہ 24 فیصد کمپنیاں یک رکنی اور 3 فیصد غیر مندرج سرکاری کمپنیوں، غیر منافع بخش اور محدود شراکت داری کے طور پر رجسٹرڈ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: فروری میں ایک ہزار 290 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

اس میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد 260 ہے اس کے بعد خدمات کے شعبے میں 174، تعمیراتی شعبے میں 154، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 163، سیاحت میں 81، ریئل اسٹیٹ میں 67، خوراک و مشرب میں 61، مارکیٹنگ اور اشتہارات کے شعبے میں 42، تعلیم میں 41، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 38 اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 33 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیاگیا۔

اس کے علاوہ انجینئرنگ میں 30، ٹرانسپورٹ میں 26، صحت کے شعبےمیں 25، ادویات اور توانائی و ایندھن میں 21، 21 کمپنیوں، کان کنی میں 20، مواصلات میں 19، کاسمیٹکس اور ٹوائلیٹریز کے شعبے میں17، گاڑیوں اور لاگنگ میں 16، 16 کمپنیوں، کیمیکلز میں 15،نشرواشاعت اور کاغذ و گتے کی 14، 14، کیبلز اور برقی مصنوعات میں 13 جبکہ 79 کمپنیوں کو دیگر شعبہ جات میں رجسٹرڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایس ای سی پی میں ایک ماہ میں کمپنیوں کی ریکارڈرجسٹریشن

دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں کینیڈا، چین، ڈینمارک، جرمنی، اردن، جنوبی کوریا، نیدر لینڈ، نائیجیریا، ناروے، اومان، سعودی عرب، سنگاپور، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین، اور امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی جانب سے 66 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائی گئیں۔

اس طرح سب سے بڑی تعداد یعنی 503 کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہوئیں جس کے بعد 406 لاہور، 311 کراچی، 79 پشاور، 58 ملتان، 38 گلگت بلتستان، 38 فیصل آباد، 21 کوئٹہ، اور 6 کمپنیاں سکھر میں رجسٹر ہوئیں۔


یہ خبر 4 مئی 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں