'مودی ہٹلر، میری خواہش ہے کہ ...'

23 اکتوبر 2019
گلوکارہ نے چند ہی گھنٹوں بعد اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا — فوٹو / اسکرین شاٹ
گلوکارہ نے چند ہی گھنٹوں بعد اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا — فوٹو / اسکرین شاٹ

پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن کے باعث انہیں تنازعات کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ ماہ گلوکارہ کی ’سانپ اور اژدھوں‘ کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم پر انہیں دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سانپ رکھنے کا کیس: رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

جس کے بعد پنجاب کے محکمہ وائلڈ لائف نے ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عدالت جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اور اب رابی پیرزادہ کی ایک اور پوسٹ سامنے آئی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گلوکارہ نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی۔

اس تصویر پر انہوں نے خود کو کشمیر کی بیٹی جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ہٹلر کہہ کر مخاطب کیا۔

گلوکارہ نے لکھا کہ 'مودی ہٹلر، میری خواہش ہے کہ ۔۔۔'

ان کی ٹوئٹ پڑھ کر ایسا محسوس ہوا کہ رابی پیرزادہ نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی خواہش مند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے کسی نے ہراساں نہیں کیا، رابی پیرزادہ

تاہم شدید تنقید کے بعد گلوکارہ نے اپنی اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

رابی پیرزادہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 'وہ تمام افراد جو مجھے تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ تصویر ایک ویڈیو سے لی گئی ہے، جس میں، میں نے اس قسم کے حملوں کی مذمت کی تھی'۔

گلوکارہ نے مزید لکھا کہ 'میں امن کی دعا مانگتی ہوں اور وہ تمام بھارتی جو مجھے مودی کی حفاظت پر لیکچر دے رہے ہیں وہ سوچیں کہ 3 ماہ کوئی کھانے اور ادویات کے بغیر کس طرح زندگی گزار رہا ہے، میں نے یہ اس لیے پوسٹ کیا تاکہ آپ جو مظالم کشمیر پر کررہے ہیں وہ بند کردیں'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں