• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am

مجھے کسی نے ہراساں نہیں کیا، رابی پیرزادہ

شائع April 23, 2018 اپ ڈیٹ April 27, 2018
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان کی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی نے کوئی بدتمیزی کی۔

رابی پیرزادہ نے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں کی ہے، جب پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی خواتین اپنے ساتھ ہونے والی بدتمیزی اور ہراساں کے واقعات سے پردہ اٹھا رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ کی وضاحت سے قبل گلوکارہ میشا شفیع نے ساتھی گلوکار علی ظفر پر متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوادیا۔

میشا شفیع کے بعد عائشہ عمر نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی ہی شوبز انڈسٹری میں ہراساں کیا گیا۔

اداکارہ عائشہ عمر کے بعد گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی انکشاف کیا کہ انہیں بھی ہراساں کیا گیا، تاہم ان دونوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ انہیں کب اور کس نے ہراساں کیا۔

بولی وڈ و ہولی وڈ کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خواتین کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے واقعات شیئر کیے جانے کے بعد آہستہ آہستہ نئے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

ان ہی واقعات کے سلسلے میں رابی پیرزادہ نے بھی ٹوئیٹ کی کہ انہیں آج تک نہ تو ہراساں کیا گیا اور نہ ہی کبھی ان کے ساتھ اںٹرٹینمنٹ یا خاندان کے کسی فرد نے کوئی بدتمیزی کی۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان میں جنسی طور پر ہراساں کیا جانا بہت بڑی، سنگین اور افسوس ناک حقیقت ہے۔

ساتھ ہی گلوکارہ نے میشا شفیع، شرمین اور عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

رابی پیرزادہ نے سلسلہ وار ٹوئیٹس کیں، جن میں انہوں نے ہراساں کرنے کے معاملے پر کئی باتیں کہیں، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دنیا میں بہترین مرد ساتھیوں کی کمی نہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں علی ظفر اور میشا شفیع کی ایک ساتھ کھینچی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’انہیں پتہ نہیں کون غلط ہے اور کون صحیح، تاہم وہ ماضی میں ایک ساتھ ٹھیک چل رہے تھے‘

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ان دونوں کو سستی شہرت کے لیے میڈیا کا استعمال کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

گلوکارہ نے ٹوئٹر پر ویڈیوز بھی جاری کیں، جن میں وہ نہ صرف مردوں کی جانب سے دوسری شادی کے معاملے پر بات کرتی نظر آئیں، بلکہ ایک ویڈیو میں انہوں نے ساتھی اداکارہ میرا کو دھمکی بھی دے ڈالی۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ اداکارہ میرا ان کے خلاف غلط باتیں پھیلا رہی ہیں اور انہیں ان کی ہر پھیلائی بات کی خبر ہو رہی ہے۔

رابی پیرزادہ کے مطابق وہ جلد ہی میرا کے ساتھ فلم ’شور شرابہ‘ میں نظر آئیں گی، اس لیے اس فلم کی تشہیر کے لیے میرا کو بھی الزامات لگانے کے بجائے مدد کرنی چاہیے۔

رابی پیرزادہ نے میرا کو اسکینڈل کوئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے 50 اسکینڈل اور 20 شادیوں سے متعلق ہرکوئی جانتا ہے اور یہ بات بھی کسی سے چھپی نہیں کہ ان کے فلم ‘شور شرابہ‘ کے پروڈیوسر سے کیسے تعلقات ہیں؟۔

رابی پیرزادہ نے خود کو پڑھے لکھے خاندان کی لڑکی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا جیسی عورتوں کی وجہ سے ہی انڈسٹری میں مسائل ہیں۔

ساتھ ہی رابی پیرزادہ نے میرا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے خلاف باتیں بنانا بند کرے، ورنہ دوسری صورت میں وہ ان کا منہ توڑ دیں گی۔

—فوٹو: رابی پیرزادہ آفیشل ویب سائٹ
—فوٹو: رابی پیرزادہ آفیشل ویب سائٹ

تبصرے (1) بند ہیں

HonorBright Apr 23, 2018 09:35pm
Rabi, we are glad for your sake that you weren't harassed; but its ungenerous to gloat over one's good luck at the expense of others who aren't so lucky.

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024