• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

قریبی شخص نے کم عمری میں ’ریپ‘ کیا، ڈیمی لواٹو

شائع March 17, 2021
جس مرد سے تعلقات تھے، اسی نے نشانہ بنایا، گلوکارہ—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
جس مرد سے تعلقات تھے، اسی نے نشانہ بنایا، گلوکارہ—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

امریکی اداکارہ، گلوکارہ و نغمہ نگار 28 سالہ ڈیمی لواٹو نے انکشاف کیا ہے کہ 15 برس کی عمر میں قریبی شخص نے ان کا ’ریپ‘ کیا۔

ڈیمی لواٹو اگرچہ ماضی میں بچپن اور کم عمری میں استحصال کا شکار رہنے کا اعتراف کر چکی ہیں تاہم پہلی بار انہوں نے بتایا ہے کہ 15 برس کی عمر میں ان کا ’ریپ‘ کیا گیا۔

ڈیمی لواٹو کو ان کے حد سے زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل رہی اور 2018 کے وسط میں وہ حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے کئی دن تک ہسپتال میں زیر علاج بھی رہی تھیں۔

جولائی 2018 میں ڈیمی لواٹو کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 4 دن تک غنودگی کی حالت میں رہی تھیں اور ڈاکٹرز نے ان کے لیے کہا تھا کہ وہ چند منٹوں کی مہمان ہیں۔

ڈیمی لواٹو نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ حد سے زیادہ نشہ کرنے کی وجہ سے جب وہ ہسپتال میں منتقل ہوئی تھیں تب 4 دن کے اندر انہیں دوران علاج ایک دل کا دورہ، تین فالج اور دماغ کا اٹیک بھی ہوا تھا۔

ڈیمی لواٹو نے یہ انکشافات اپنی دستاویزی فلم ’ڈانسنگ ود ڈیول‘ کے ٹریلر میں کیے تھے، جسے اب ریلیز کردیا گیا۔

امریکی ویب سائٹ ’یو ایس اے ٹوڈے‘ کے مطابق ڈیمی لواٹو کی ڈاکیومینٹری ’ڈانسنگ ود ڈیول‘ کی 2 قسطوں کو ایک فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا، جس میں انہوں نے کئی انکشافات کیے۔

ڈیمی لواٹو کی مذکورہ دستاویزی فلم کے دو حصوں کو رواں ماہ 23 مارچ جب کہ باقی حصوں کو اپریل کے آغاز تک یوٹیوب پر ریلیز کردیا جائے گا۔

ان کی مذکورہ دستاویزی فلم میں ان کے پرانے انٹرویوز کی کلپس سمیت مختلف افراد کی جانب سے ان کے لیے کہی گئی باتوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ مذکورہ ڈاکیومینٹری میں ڈیمی لواٹو کے 2020 میں ریکارڈ کرائے گئے متعدد بیانات کو بھی شامل کیا ہے۔

ڈیمی لواٹو کی ذاتی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
ڈیمی لواٹو کی ذاتی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم یوٹیوب پر ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

دستاویزی فلم میں جہاں ڈیمی لواٹو نے حد سے زیادہ نشہ کرنے کی عادت پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے بتایا کہ 2015 کے بعد ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ (حد سے زیادہ یا انتہائی کم کھانے) کی بیماری میں مبتلا تھیں۔

طویل دستاویزی فلم میں ڈیمی لواٹو نے بتایا کہ جب ان کی عمر 15 برس تھیں تو ایک انتہائی قریبی شخص نے ان کا ’ریپ‘ کیا۔

گلوکارہ کے مطابق ’ریپ‘ کرنے والے شخص کے ساتھ انہوں نے رضامندی کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے مگر انہوں نے اسے پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ فی الحال ’جنسی تعلقات‘ استوار نہیں کرنا چاہتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نےکہا تھامیرے پاس زندہ رہنے کیلئے صرف 10 منٹ ہیں، ڈیمی لواٹو

ڈیمی لواٹو کا کہنا تھا کہ ان کی باتوں پر ان کے قریبی شخص نے عمل نہیں کیا اور ایک دن نشہ کرنے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں 15 برس کی عمر میں اس شخص نے ان کا ’ریپ‘ کردیا۔

گلوکارہ نے بتایا کہ وہ مذکورہ معاملے پر اس لیے خاموش رہیں، کیوں کہ انہوں نے اس وقت دیکھا تھا کہ جن معروف خواتین کو قریبی افراد نے استحصال اور ریپ کا نشانہ بنایا تھا اور ان خواتین نے باتوں پر تو کسی نے بھی ان کا اعتبار نہیں کیا تھا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ایک طرح سے مذکورہ واقعہ ان کی ’می ٹو‘ داستان ہے اور انہیں مذکورہ واقعے کو ’ریپ‘ تسلیم کرنے میں کچھ وقت بھی لگا۔

ڈیمی لواٹو کا کہنا تھا کہ قریبی شخص نے ان کا ’ریپ‘ ایسے وقت میں کیا تھا جب وہ ’ڈزنی‘ کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہی تھیں اور اس فلم کے معاہدے میں شامل تھا کہ جب تک اداکار اس فلم میں کام کریں گے وہ شادی کے بغیر ’جنسی تسکین‘ حاصل نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: حد سے زیادہ نشہ کرنے پر ڈیمی لواٹو بے ہوش ہوگئیں

اگرچہ ڈیمی لواٹو نے خود کو کم عمری میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے پر کھل کر بات کی تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا جنہوں نے ایسا کیا تھا۔

ڈیمی لواٹو نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ہی اپنا کیریئر شروع کیا، انہوں نے پہلے پہل ٹیلی وژن پر اداکاری کی، بعد ازاں انہوں نے گلوکاری اور شاعری میں بھی قسمت آزمائی۔

اب تک ڈیمی لواٹو 9 سے زائد فلموں اور 2 درجن سے زائد ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ڈیمی لواٹو اب تک 6 میوزک ایلبم ریلیز کرنے سمیت درجنوں گانے بھی ریلیز کر چکی ہیں۔

ڈیمی لواٹو نے جولائی 2020 میں دیرینہ بوائے فرینڈ میکس ارچ سے منگنی کی تھی تاہم دونوں کی منگنی محض دو ماہ بعد ستمبر 2020 ہی ختم ہوگئی تھی۔

ڈیمی لواٹو نے گزشتہ برس جولائی میں منگنی کی تھی مگر ستمبر 2020 میں ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی—فائل فوٹو؛۔ اے پی
ڈیمی لواٹو نے گزشتہ برس جولائی میں منگنی کی تھی مگر ستمبر 2020 میں ان کی منگنی ٹوٹ گئی تھی—فائل فوٹو؛۔ اے پی

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024