• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:06am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:51am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:06am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:51am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

اداکار انور اقبال کی تدفین کردی گئی

شائع July 2, 2021
انور اقبال نے 2017 میں رشتہ انجان سے میں بھی کام کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
انور اقبال نے 2017 میں رشتہ انجان سے میں بھی کام کیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

اردو، بلوچی اور سندھی زبان کے کئی ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کی تدفین کردی گئی۔

بلوچستان کے نامور سیاستدان کے گھر آنکھ کھولنے والے انور اقبال نے کراچی یونیورسٹی سے ماسٹر کرنے کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے سندھی ڈراموں سے ڈیبیو کیا۔

انور اقبال نے 1970 کے بعد اداکاری کا آغاز کیا اور انہیں سب سے زیادہ شہرت ڈراما ’شمع‘ سے ملی، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

انور اقبال نے نسیم حجازی، بانو قدسیہ اور فاطمہ ثریا بجیا جیسی لکھاریوں کے لکھے متعدد مقبول ڈراموں میں مرکزی اور منفرد کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار انور اقبال انتقال کرگئے

انہیں ان کی اداکاری کے عوض متعدد ایوارڈز بھی دیے گئے جب کہ انہوں نے ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کی۔

انور اقبال نے فلموں میں بھی کام کیا—فائل فوٹو: فیس بک
انور اقبال نے فلموں میں بھی کام کیا—فائل فوٹو: فیس بک

انور اقبال زندگی کے آخری ایام تک متحرک دکھائی دیے اور اگرچہ انہیں چند سال سے ڈاموں میں نہیں دیکھا گیا، تاہم اس کے باوجود انہیں شوبز تقاریب میں دیکھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: مزید پڑھیں: سینئر اداکار انور اقبال کی طبیعت ناساز

انور اقبال سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے تھے، تاہم گزشتہ چند ماہ سے وہ کافی علیل تھے اور گزشتہ ماہ انہیں ہسپتال بھی داخل کرایا گیا تھا۔

انور اقبال نے اپنی شاندار اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
انور اقبال نے اپنی شاندار اداکاری کے باعث متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

ہسپتال میں علاج کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر انہوں نے برہمی کا اظہار بھی کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

انور اقبال کو کینسر لاحق تھا مگر اس کے باوجود انہیں متحرک دیکھا جاتا تھا لیکن گزشتہ ماہ سے وہ کافی علیل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار انور اقبال ہسپتال میں دورانِ علاج لی گئی تصویر وائرل ہونے پر برہم

کئی دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد یکم جولائی کو انور اقبال انتقال کر گئے تھے اور ان کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

انور اقبال کی نمازہ جنازہ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد میں ادا کی گئی، جس میں فاروق ستار سمیت سیاسی شخصیات نے شرکت کی جب کہ اداکار کے ساتھیوں نے بھی شرکت کی۔

نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انور اقبال کی تدفین تاریخی میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔

انور اقبال نے اردو اور بلوچی سمیت سندھی ڈراموں میں بھی کام کیا—فائل فوٹو: فیس بک
انور اقبال نے اردو اور بلوچی سمیت سندھی ڈراموں میں بھی کام کیا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024