قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں یکساں نمبر پلیٹس کا مطالبہ کردیا

06 اکتوبر 2021
کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ ملک کی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس یکساں بنائی جائیں اور این آر ٹی سی کو یہ تمام نمبر پلیٹس تیار کرنی چاہئیں—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ ملک کی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس یکساں بنائی جائیں اور این آر ٹی سی کو یہ تمام نمبر پلیٹس تیار کرنی چاہئیں—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے متفقہ طور پر ملک میں تمام گاڑیوں کی یکساں نمبر پلیٹوں کی سفارش کی ہے اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) انہیں تیار کرے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات ارکان کے این آر ٹی سی کے دورے کے دوران آئی جہاں انہوں نے نمبر پلیٹوں کی تیاری دیکھی۔

مزیدپڑھیں: فوجی نیلامی کے جعلی واؤچرز پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا میگا اسکینڈل بے نقاب

این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) عمران گل نے اراکین کو بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تیار کر رہی ہے جس میں 6 قسم کی سیکیورٹی خصوصیات ہیں جن کی نقل نہیں بنائی جا سکتی۔

اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ این آر ٹی سی کا وژن دنیا بھر میں صارفین کے لیے ’6 سگما‘ خصوصیات حاصل کرنے والی ویلیو ایڈڈ سسٹم، حل اور سروس فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے اراکین کو آگاہ کیا کہ این آر ٹی سی ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سازوسامان کو فروغ دینے والی صنعت کی ایک بڑی تنظیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این آر ٹی سی پائیداری کے لیے پرعزم ہے اور مسلح افواج، عوامی اور نجی شعبوں سمیت مختلف بین الاقوامی صارفین کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: سبسڈی ٹریکٹر اسکیم میں ‘بڑا کرپشن’ بے نقاب

انہوں نے اراکین کو آگاہ کیا کہ کارپوریشن کی حکمت عملی اور پالیسیوں نے ملک میں سلامتی اور تکنیکی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی خدمات کی وضاحت کی۔

کمیٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر نے بتایا کیا کہ این آر ٹی سی صارفین کو اعلی معیار کے ٹیلی کمیونیکیشن آلات فراہم کر رہی ہے جو ان کی تمام آپریشنل ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

این آر ٹی سی کے ایم ڈی نے دعویٰ کیا کہ این آر ٹی سی کا مقصد کمپنیوں کے لیے مناسب وقت پر کاروباری ترقی کی صحیح خدمات فراہم کرنا تھا۔

عمران گل نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ این آر ٹی سی نے مقامی طور پر ڈرون بنائے ہیں جو کہ کھیتوں پر کیڑے مار ادویات دوا چھڑکنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں جعلی سوشل اکاؤنٹس کی شکایت کرنے کا طریقہ

کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ ملک کی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس یکساں بنائی جائیں اور این آر ٹی سی کو یہ تمام نمبر پلیٹس تیار کرنی چاہئیں۔

بعد ازاں کمیٹی نے این آر ٹی سی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں منیجنگ ڈائریکٹر این آر ٹی سی عمران گل نے کارپوریشن کی مختلف تجارتی مصنوعات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں