صنم سعید کو ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کے گانے میں ڈانس پر تنقید کا سامنا

25 فروری 2022
مداحوں نے اداکارہ کے ڈانس پر ناراضگی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
مداحوں نے اداکارہ کے ڈانس پر ناراضگی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

محب مرزا کی ڈائریکٹوریل ڈیبیو آنے والی فلم ’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کے ایک گانے میں ڈانس کرنا صنم سعید کو مہنگا پڑ گیا اور لوگوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کے گانے ’عشرت تیرے لو میں لڑکی‘ کو تین دن قبل جاری کیا گیا تھا، جس میں صنم سعید کو دیگر لڑکیوں کے ہمراہ ڈانس کرتے دکھایا گیا تھا۔

محب مرزا اور صنم سعید کے ڈانس پر فلمائے گئے گانے میں دونوں اداکاروں کی بیکار ڈانس پر لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لوگوں نے صنم سعید کی ڈانس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں نہ تو ڈانس کرنے آتا ہے اور نہ ہی ان کے ڈانس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے دل سے کام کیا۔

جہاں لوگوں نے صنم سعید کے ڈانس کو بیکار قرار دیا، وہیں کئی صارفین نے لکھا کہ مذکورہ کردار اور ڈانس صنم سعید کی شخصیت پر نہیں جچتا، مداحوں کے مطابق وہ اداکارہ کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کی اداکاری کو بھی پسند کرتے رہے ہیں مگر انہیں ڈانس نہیں کرنا چاہیے تھا، کیوں کہ ان پر ڈانس اچھا نہیں لگ رہا۔

مداحوں نے صنم سعید کے ڈانس پر سخت تنقید کرنے سمیت محب مرزا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان کے گانے کا کوریوگرافر یعنی ڈانس ڈائریکٹر ہی ایسا ہوگا، اس لیے ان سے ڈانس نہیں کیا جا رہا۔

’عشرت تیرے لو میں لڑکی‘ کو رشمیت اور اسد رضا سونو نے گایا ہے جب کہ اس کی موسیقی سمیع خان نے ترتیب دی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کو آئندہ ماہ تین فروری کو پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا، مذکورہ فلم کو گزشتہ برس ریلیز کیا جانا تھا۔

احسن رضا فردوسی کی لکھی گئی فلم کی ہدایات جہاں محب مرزا نے دی ہیں، وہیں اس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے ان کا ساتھ تحسین خان اور پرمیش ادیوال نے بھی دیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کا ٹریلر رواں ماہ 14 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ سسپنس، مصالحہ اور ممکنہ طور پر آئٹم سانگ بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عشرت: میڈ ان چائنا‘ سے محب مرزا ہدایت کاری جب کہ ایچ ایس وائے فلمی اداکاری کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، علاوہ ازیں مذکورہ فلم کے ذریعے سارہ لورین بھی بولی وڈ کے بعد پاکستانی فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔

’عشرت: میڈ ان چائنا‘ محب مرزا کے 2006 کے مقبول کامیڈی ڈرامے ’عشرت باجی‘ کا تسلسل ہے اور مذکورہ فلم میں جہاں وہ اداکاری کرتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ اس کے ذریعے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھیں گے۔

’عشرت: میڈ ان چائنا‘ کی شوٹنگ چین کے بجائے تھائی لینڈ میں کی گئی تھی اور گزشتہ برس شوٹنگ کے دوران کورونا کی وبا کے باعث فلم کی ٹیم وہاں پھنس بھی گئی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں