لاہور: گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 4 افراد جُھلس کر زخمی

24 جنوری 2024
چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو: اےا یف پی
چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا—فائل فوٹو: اےا یف پی

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ شاہدرہ میں واقع گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے چولہا جلاتے وقت دھماکا ہوگیا، جس سے گھر کے 4 افراد جھلس گئے۔

جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 27 سالہ اقرا، 30 سالہ خالد، 12 سالہ ایمان اور ایک سالہ علی عباس شامل ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں