• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 4:55pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 5:04pm

پی ایس ایل9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین کی پہلی ہیٹ ٹرک

شائع March 8, 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین— فوٹو: پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین— فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عقیل حسین نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کراچی میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں عقیل حسین نے بڑے ہدف کی جانب گامزن پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔

ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے کی جانب گامزن بابر اعظم کو 53 رنز پر چلتا کرنے کے بعد اپنے اگلے اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

ویسٹ انڈیز سے آئے عقیل حسین نے اننگز کے 16ویں اوور میں عامر جمال کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرانے کے بعد اگلی ہی گیند پر مہران ممتاز کو بولڈ کردیا۔

اگلی گیند پر عقیل نے سلپ میں کھڑے کپتان رائلی روسو کی مدد سے لیوک وُڈ کو پویلین لوٹا کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔

یہ اس سیزن میں کسی بھی باؤلر کی جانب سے کی گئی پہلی ہیٹ ٹرک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مئی 2024
کارٹون : 30 مئی 2024