پاکستانی سرحد کے قریب 8 ایرانی گارڈز قتل

07 اپريل 2015
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان سے ایران میں داخل ہونے والے مسلح افراد کی ایرانی بارڈر گارڈزسے جھڑپ میں 8 گارڈز ہلاک ہوگئے—۔فائل فوٹو/ اے پی
ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان سے ایران میں داخل ہونے والے مسلح افراد کی ایرانی بارڈر گارڈزسے جھڑپ میں 8 گارڈز ہلاک ہوگئے—۔فائل فوٹو/ اے پی

تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مسلح افراد اور ایرانی سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 8 ایرانی بارڈر گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے سستان۔بلوچستان صوبے کے ڈپٹی گورنرعلی اصغر میر شکاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو پاکستان سے مسلح افراد ایران میں داخل ہوئے جن کی ایرانی سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 گارڈز ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بعد ازاں حملہ آور واپس پاکستان فرار ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد 900 کلمیٹر طویل ہے جس پر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اور ایران نے گزشتہ برس دہشت گردی کے خاتمے، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان، ایران انٹیلی جنس معلومات بڑھانے پر متفق

اجلاس میں انٹیلی جنس معلومات بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا اور یہ بھی فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنا اب ناگزیر ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں