نیشنل ایوارڈ ایک بار پھر کنگنا کے نام

اپ ڈیٹ 28 مارچ 2016
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ — فوٹو/ فائل

2 مرتبہ ہندوستان کا نامور نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی کنگنا رناوٹ نے ایک بار پھر یہ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

بولی وڈ اداکارہ کو اس سے قبل 2008 کی فلم ’فیشن‘ پر بہترین معاون اداکارہ جبکہ 2013 کی فلم ’کوئین‘ پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا جاچکا ہے۔

بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ نے 2015 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’تنو ویڈز منو ریٹرنز‘ میں بہترین اداکاری پر تیسرا نیشنل ایوارڈ بھی حاصل کرلیا۔

کنگنا کا کہنا ہے : ’نمبر ون اداکارہ ہوں‘

اس فلم میں کنگنا ڈبل کردار میں نظر آئیں، ان کے ہمراہ اداکار مادھون نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم 'تنو ویڈ منو ریٹرنز' کنگنا کی 2011 کی فلم 'تنو ویڈز منو' کا سیکوئل ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تیسری مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر کنگنا کا کہنا تھا کہ یہ خبر ان کے لیے غیر متوقع تھی۔

کنگنا کے مطابق ’فلم تنو وینڈ منو ریٹرنز میں ڈبل کردار کرنا مشکل تھا اور اس کردار کے لیے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنا میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت بڑی اور خوشی کی بات ہے‘۔

مزید پڑھیں: ودیا کنگنا کی مداح ہوگئیں

تاہم سوشل میڈیا پر متعدد افراد اس فلم کے لیے کنگنا کے نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے پر خوش نظر نہیں آئے۔

کسی کا کہنا تھا، ’ایک دن آئے گا جب لوگ نیشنل ایوارڈ کی عزت کرنا بند کردیں گے‘۔

کسی نے نیشنل ایوارڈ کی انتظامیہ سے سوال کیا کہ آخر کنگنا کو یہ ایوارڈ کیوں دیا گیا؟

دوسری جانب ایک اور صاحب نے کہا ’کیا نیشنل ایوارڈز کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دینے کے لیے تنو ویڈز منو ریٹرنز کے علاوہ کوئی اور فلم نہیں ملی ‘۔

بہرحال کوئی کچھ بھی کہے، اب جبکہ کنگنا یہ ایوارڈز حاصل کر ہی چکی ہیں تو ہماری جانب سے بھی ان کے لیے نیک تمنائیں!


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

solani Mar 28, 2016 08:21pm
Mehnat rang lati hae hamesha. Congratulation !!!