سام سنگ نے انٹیل کو شکست دے دی

28 جولائ 2017
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

پرسنل کمپیوٹرز (پی سی) کے لیے پروسیسر اور دیگر آلات تیار کرنے والی امریکی ملٹی نیشنل کمپنی انٹیل اب چِپِ فروخت کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نہیں رہی۔

گزشتہ چند سال میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث جہاں کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی، وہیں اسی عمل کے باعث انٹیل کو بھی نقصان پہنچا۔

کیوں کہ انٹیل صرف کمپیوٹرز کے لیے ہی آلات بناتی ہے، جب کہ اس وقے دنیا میں اسمارٹ موبائلز کے آلات زیادہ فروخت ہو رہے ہیں۔

اور اسی وجہ سے ہی دنیا بھر میں فونز اور دیگر اسمارٹ آلات کی بڑھتی فروخت کے باعث جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کی جانب سے تیار کی جانے والی چِپِ کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: انٹیل کا دنیا کو حیران کردینے والا اعلان

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق حالیہ سہ ماہی کے دوران انٹیل کے مقابلے سام سنگ کی چِپِ اور دیگر اسمارٹ آلات دنیا بھر میں زیادہ فروخت ہوئے، جس وجہ سے انٹیل کی کمائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سہ ماہی کے دوران انٹیل کی کمائی 14 ارب 76 کروڑ ڈالر ہوئی، جب کہ اسی عرصے کے دوران سام سنگ کی کمائی 15 ارب 8 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی۔

سام سنگ کی جانب سے ریکارڈ کمائی کے بعد انٹیل سے سب سے زیاد کمپیوٹر اور اسمارٹ چِپِ فروخت کرنے والی کمپنی کا اعزاز چھن گیا۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کے 2 طاقتور ٹیبلیٹس متعارف

انٹیل گزشتہ 23 برس سے سب سے زیادہ چپ اور کمپویٹر آلات فروخت کرنے والی کمپنی تھی، 1992 سے اب رواں سال کے آغاز تک اس کے پاس یہ اعزاز رہا۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس کے آغاز میں ہی انٹیل کے چپ کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی، کیوں کہ دنیا بھر میں کمپیوٹرز کے بجائے اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث یہ اعزاز سام سنگ کے پاس چلا گیا، کیوں کہ سام سنگ نہ صرف اسمارٹ موبائل بلکہ دیگر اسمارٹ آلات، جدید لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز کے لیے بھی چِپِ تیار کرتی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Jul 29, 2017 12:16am
I dont think so samsung makes chips for laptops اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافے کے باعث یہ اعزاز سام سنگ کے پاس چلا گیا، کیوں کہ سام سنگ نہ صرف اسمارٹ موبائل بلکہ دیگر اسمارٹ آلات، جدید لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز کے لیے بھی چِپِ تیار کرتی ہے۔