چین کے کورلا ائربیس میں پاک-چین مشترکہ فضائی مشق 'شاہین-VI' بھرپور انداز میں اختتام کو پہنچ گئیں۔

پاکستان ائرفورس (پی اے ایف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تین ہفتے جاری رہنے والی شاہین VIمشق میں دونوں ممالک کے دستوں کی جانب سے جدید فائٹر جیٹس کے ساتھ حصہ لیا گیا۔

ائروائس مارشل حسیب پراچا نے مشق کے دوران چین کی پیپلز لیبریشن آرمی ائرفورس (پی ایل اے اے ایف) سے تعلق رکھنے والے جے-11 فائٹر کوبھی اڑایا۔

پی اے ایف کے وفد نے مشق کے آخری روز کی کارروائی دیکھی اور چین کے اعلیٰ افسران کے ساتھ اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:پاک۔چین مشترکہ ہوائی مشق ’شاہین۔VI‘بھرپور طریقے سے جاری

ائروائس مارشل حسیب پراچا کے علاوہ ائرافسر کمانڈنگ اور سدرن ائر کمانڈ اختتامی تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔

پی ایل اے اے ایف کی جانب سے لیفٹیننٹ گین جین شونہو، ائرکمانڈ ویسٹرن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

فضائی مشق شاہین۔VIپیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق تھی، جو ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں باقاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اس طرح کی مشقوں میں شرکت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک اور افواج کے درمیان باہمی اعتماد بڑھانے کے لیے شاہین-VI فضائی مشق کا آغاز 7ستمبر کو ہوا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں